کراچی: 4 خواتین کی سعودی عرب اسمگلنگ کی کوشش ناکام
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
فوٹو بشکریہ ایف آئی اے
ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئر پورٹ پر بڑی کارروائیاں کر کے 4 خواتین کی سعودی عرب اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔
پہلی کارروائی میں عمرے کی آڑ میں خواتین کی سعودیہ اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنایا گیا، 4 خواتین شازیہ بانو، ظمیرا عظیم، لبنیٰ اور ثناء شہزادی عمرے کی مسافر تھیں۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق بظاہر متاثرہ خواتین عمرہ ویزوں پر سعودی عرب جارہی تھیں، متاثرہ خواتین کو جبری مشقت کی غرض سے سعودی عرب بھیجوایا جا رہا تھا۔
کراچی ایئرپورٹ پر امیگریشن حکام نے گزشتہ 48گھنٹے کے.
امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ خواتین اس سے قبل بھی سعودی عرب جا چکی تھیں، ان کو سعودی عرب بھجوانے میں آسیہ نامی خاتون ملوث ہے۔
ذرائع نے کہا کہ آسیہ نامی ملزمہ پنجاپ پولیس کی سابقہ ملازم ہے، آسیہ نے ہی متاثرہ چاروں خواتین کے سفری اخراجات برداشت کیے۔
حکام کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں قیام اور اخراجات کی سہولت کاری وسیم گجر نامی ایجنٹ کر رہا تھا، متاثرہ خواتین سے ایجنٹوں کے حوالے سے معلومات لی جا رہی ہیں۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: متاثرہ خواتین
پڑھیں:
اسٹرابیری کوئیک نامی ٹافی میں منشیات کی آمیزش کا انکشاف
کراچی (اسٹاف رپورٹر) گلابی گولیوں والی اسٹرابیری کوئیک نامی کینڈی میں منشیات کی آمیزش کا انکشاف ہوا ہے، ان ٹافیوں سے بچوں کو بچائیں۔ انسداد منشیات کی ٹیم نے اسکول اور بچوں کی ٹافیوں کی دکانوں پر چھا پے مارنے کا آغاز کر دیا ہے۔ ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اسٹرابیری کوئیک نامی کینڈی کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔ افسران کا کہنا ہے کہ ’’اسٹرابیری کوئیک‘‘ میٹھے زہر کا نیا روپ ہے۔ ’’اسٹرابیری کوئیک‘‘ جان لیوا زہر ہے۔ کرسٹل میتھ کو کینڈی بناکر بچوں میں تقسیم کیا جارہا ہے۔ والدین اپنے بچوں کو کوئی بھی مشکوک کینڈی لینے سے روکیں۔ کچھ اسی طرح کے پیغام اس وائرل پوسٹ کے ساتھ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارم بشمول فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ گروپ میں بھی چلائے جارہے ہیں جس کے بعد شہریوں میں تشویش پیدا ہورہی ہے۔ اسٹرابیری کوئیک میتھ کی ان وائرل پوسٹوں اور والدین کی تشویش کو مدنظر رکھتے ہوئے اس بارے میں تحقیقات کرتے ہوئے ان نشہ آور گولیوں کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ واضح رہے کہ چھوٹے گلابی ٹیڈی بیئرز کی تصویر ایک جھوٹے کیپشن کے ساتھ وائرل ہوئی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے، ’’اسکولوں کے باہر فروخت کی جاری ہے والدین کو اس کے بارے میں جاننا چاہیے ’اسکولوں میں نئی خطرناک منشیات سے بھری ہوئی ٹافیاں اسٹرابیری کوئیک‘‘ کے نام سے جانی جاتی ہے۔ تمام والدین اور سرپرستوں سے گزارش ہے کہ اپنے بچوں کو سختی سے ہدایت پر عمل کرائیں کہ کسی اجنبی سے کینڈی نہ لیں۔ کسی دوست سے بھی ایسی کوئی چیز قبول نہ کریں جو کینڈی کی طرح لگتی ہو، کیونکہ ہوسکتا ہے کہ اسے بھی دھوکے میں دے دی گئی ہو۔ اگر ایسی کوئی چیز ان کے پاس ہو تو فوری طور پر کسی استاد، پرنسپل یا ذمہ دار فرد کو دے دیں۔ضلعی انتظامیہ بھی اس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع کرنے جا رہی ہے۔ اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچائیں تاکہ ہم مل کر اس خطرے کو روک سکیں اور کسی بڑے نقصان سے بچ سکیں۔