مولانا فضل الرحمان کو سیکیورٹی خدشات، پولیس نے تھریٹ لیٹر جاری کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
پولیس کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں مولانا فضل الرحمان کو سیکیورٹی خدشات سے آگاہ کیا گیا ہے جس کے مطابق خیبرپختونخوا میں دہشت گرد انہیں مذہبی اور سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے نشانہ بنا سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جان کو خطرہ لاحق ہونے کے پیش نظر پولیس نے تھریٹ لیٹر جاری کر دیا ہے۔ پولیس کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں مولانا فضل الرحمان کو سیکیورٹی خدشات سے آگاہ کیا گیا ہے جس کے مطابق خیبرپختونخوا میں دہشت گرد انہیں مذہبی اور سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے نشانہ بنا سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ڈی آئی خان پولیس نے مولانا فضل الرحمان اور ان کی جماعت کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنی نقل و حرکت کو محدود رکھیں اور سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنائیں۔
یہ تھریٹ لیٹر ایسے وقت میں جاری کیا گیا ہے جب ملک میں امن و امان کی صورتحال حساس ہے اور سیاسی رہنماؤں کو مختلف سیکیورٹی چیلنجز کا سامنا ہے۔ پولیس نے مولانا فضل الرحمان کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور کسی بھی غیر معمولی صورتحال میں فوری طور پر متعلقہ حکام کو آگاہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مولانا فضل الرحمان کو پولیس نے
پڑھیں:
اڈیالہ جیل کے اطراف سیکیورٹی ہائی الرٹ، کنٹینرز لگادئیے گئے
راولپنڈی (نیوز ڈیسک) اڈیالہ جیل جانے والے راستوں پر کنٹینرز لگادئیے اور اضافی پولیس ناکے قائم کردئیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل کے اطراف سیکیورٹی ہائی الرٹ کردیا گیا، پولیس نے اڈیالہ جانے والے راستوں پر کنٹینرز لگادئیے اور اضافی پولیس ناکے قائم کردئیے گئے۔
سڑک سے گزرنے والی گاڑیوں کو تلاشی کے بعد جانے کی اجازت دی جارہی ہے۔
پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کی گاڑی کو بھی جیل سے 2 کلومیٹر دور روک لیا تھا، پولیس کو بانی سے ملاقات کے عدالتی احکامات دکھانے کے بعد علیمہ خان کو جانے دیا گیا۔
پولیس کے مطابق جیل کے اطراف سرچ آپریشن کیا جارہا ہے، جب تک آپریشن مکمل نہیں ہوتا کوئی بھی جیل کی طرف نہیں جاسکتا۔
مزیدپڑھیں:پی ٹی آئی کے 3 سینیٹرز کی رکنیت معطل، ایوان سے نکالنے کا حکم