میرواعظ کی کشمیری ملازمین کو برطرف اور اسلامی کتابوں کو ضبط کرنے کی مذمت
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
حریت رہنما کا کہنا ہے کہ ایک ایسے وقت میں جب کہ ہر قسم کی معلومات ورچوئل ذرائع سے بآسانی دستیاب ہیں، کتابیں ضبط کرنا اور سوچ پر پہرہ بٹھانا سراسر بے معنی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے قابض انتظامیہ کی جانب سے مزید کشمیری ملازمین کو نوکریوں سے برطرف کرنے کے اقدام کو انتہائی آمرانہ اور قابلِ مذمت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ لگتا ہے قابض حکمران آہستہ آہستہ تمام کشمیریوں کو سرکاری ملازمتوں سے نکال کر بے روزگار کرنا چاہتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق میر واعظ نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ منتخب نمائندوں کا فرض ہے کہ وہ اپنے منشور میں کیے گئے وعدے کے مطابق اس مسئلے کو فوری طور پر متعلقہ حکام کے ساتھ اٹھائیں اور ہراسانی کے اس عمل کو روک دیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی لٹریچر کے خلاف کریک ڈائون اور اسلامی کتابوں کو دکانوں سے ضبط کرنا انتہائی قابلِ مذمت اور مضحکہ خیز عمل ہے۔ میر واعظ نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب کہ ہر قسم کی معلومات ورچوئل ذرائع سے بآسانی دستیاب ہیں، کتابیں ضبط کرنا اور سوچ پر پہرہ بٹھانا سراسر بے معنی ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
اداروں کو مضبوط کرنا چاہیے، اوورسیز پاکستانی پیسے بھجوائیں: علی امین گنڈاپور
ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے ادارے کو مضبوط کرنا چاہیے، اوورسیز پاکستانی بینک آف خیبر کے ذریعے پیسے بھجوائیں۔
بینک آف خیبر کی جانب سے ملک میں اسلامی بینکنگ سروس کا آغاز کردیا گیا ہے، اس حوالے سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اسلامی بینکنگ سروس کا افتتاح کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین بینک آف خیبر اکرام اللہ خان نے بتایا کہ پورے صوبے اور ملک دیگر شہروں میں بھی اسلامی برانچز کھولی جائیں گی۔ اسٹیٹ بنک آف پاکستان کی ہدایات پر اسلامی بینکنگ برانچز کی تعداد بڑھائی جارہی ہے۔
قومی اسمبلی کے سینئیر رکن انتقال کر گئے
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ مالیاتی نظام کے لیے بینک آف خیبر نے بڑا اقدام اٹھایا ہے۔ بغیر سودی نظام کی ضرورت ہے۔ بینک آف خیبر مالیاتی نظام میں اپنی کارکردگی منوا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک یا صوبے کے لیے معاشی نظام منظم ہونا چاہیے۔ اپنے اداروں کو مضبوط کرنا چاہیے۔ اوورسیز پاکستانی بینک آف خیبر کے ذریعے پیسے بھجوائیں۔جو بھی صوبے میں سرمایہ کاری کرنا چاہ رہا ہے، حکومت انہیں مراعات دے گی۔ ہمارا صوبہ آئی ایم ایف کے حوالے سے اہداف پورے کررہا ہے۔ اقدامات سے لوگوں کا بینک آف خیبر اور حکومت پر اعتماد بڑھے گا۔
تعلیمی اداروں کے قریب غیر معیاری کھانے بیچنے والوں کی شامت
علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ کرم کا معاملہ کافی پرانا ہے۔ بیرونی قوتیں مسئلہ بنا رہی ہیں۔بیرونی قوتیں انویسٹمنٹ کررہی ہیں۔ ہم نے جرگے کے ذریعے کوششیں کی ہیں۔ اب ٹھوس اقدامات اٹھائیں گے۔
وزیراعلیٰ کے پی کے نے کہا کہ سی سی ٹی وی کیمروں اور چیک پوسٹس کے لیے 2ارب روپے جاری کررہے ہیں۔ ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ دہشت گردوں کو چھوڑیں گے نہیں۔ جو بھی فساد پھیلانے رہا ہے اب چھوریں گے نہیں۔ اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑیں گے۔
آن لائن لٹیرے نے متمول خاتون کو محبت کے جال میں پھانس کر 12 ملین سے مھروم کر دیا