رمضان سے قبل یا بعد جے یو آئی سے الائنس ہو جائے گا‘ فواد چودھری
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈ یسک ) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ رمضان سے پہلے یا بعد میں ہمارا جے یو ا?ئی سے الائنس ہو جائیگا۔دنیا نیوز کے پروگرام “بات نکلیگی!” میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ جب الیکشن ختم ہوئے تو کہا تھا پی ٹی آئی اور مولانا کو قریب لایا جائے، پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے درمیان کافی فاصلے رہے ہیں۔فواد چودھری نے کہا کہ اب پی ٹی آئی اور جے یو آئی میں فاصلہ کم ہو گیا ہے، دونوں جماعتوں میں کافی چیزیں حل ہو گئی ہیں، کامران مرتضیٰ اور اسد قیصر نے ملاقات میں اپنے معاملات پر بات چیت کی۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی جیل سے باہر نکلیں گے تو پی ٹی آئی سیٹل ہو جائے گی، امریکا کے لیے پاکستان اب دلچسپ نہیں رہا ہے، مجھے نہیں لگتا امریکا، سعودی عرب، یو اے ای پاکستان میں کوئی رول ادا کرنے کے موڈ میں ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: فواد چودھری پی ٹی ا ئی جے یو ا ئی نے کہا کہ
پڑھیں:
سشمیتاسین کی فواد خان کی حمایت؛ اداکارہ کا پاکستانی فلم میں کام کرنے کا عندیہ
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور سابق ملکہ حسن سشمیتا سین نے پاکستانی اداکار فواد خان کی بھارتی فلم میں کام کرنے کی حمایت کردی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فواد خان کے 9 سال کے بعد بھارتی فلموں میں واپسی کی خبروں نے بالی ووڈ میں ہلچل مچا دی۔
جہاں انتہاپسندوں نے فواد خان کے بھارتی فلم میں کام کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے دھمکی آمیز لہجہ اپنایا ہے۔
تاہم اب بھارتی اداکار فواد خان کی حمایت میں سامنے آنے لگے ہیں جس کی ابتدا سنی دیول نے کی اور پھر امیشا پٹیل نے بھی فواد خان کی حمایت کی۔
سشمیتا سین نے فواد خان کی بالی ووڈ میں واپسی کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ فنون لطیفہ اور کھیل کی کوئی سرحد نہیں ہوتی۔
اداکارہ سشمیتاسین نے مزید کہا کہ تخلیقی کام آزاد ماحول میں پروان چڑھتا ہے اس لیے کھیل اور فنون لطیفہ پر کوئی پابندی نہیں ہونی چاہیے۔
سشمیتا سین نے مزید کہا کہ اس لیے میں فواد خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کروں گی۔
جب اداکارہ سے پوچھا گیا کہ کیا وہ پاکستانی فلموں میں کام کریں گی تو انھوں نے برملہ کہا کہ میں ہمیشہ اچھی فلم میں کام کرنا چاہوں گی چاہے اس کی پیشکش کسی بھی ملک سے آئے۔
یاد رہے کہ فواد خان 9 سال بعد کسی بھارتی فلم میں جلوہ افروز ہوں گے۔