حجت‌الاسلام والمسلمین حسینی مقدم نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ اس سال ہم نے مقامی طور پر امام بارگاہوں، مساجد، انجمنوں اور امام زادگان کے درباروں پر جشن کے مراسم کے انعقاد کے لئے خصوصی توجہ دی اور مسجد مقدس جمکران میں انتظار فرج کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ منجی بشریت حضرت امام مہدی علیہ السلام کے روز ولادت کے موقع پر مسجد مقدس جمکران میں جشن کی مناسبت سے گفتگو کرتے ہوئے زیارات اور کلچر کے حوالے سے گورنر کے معاون نے کہا ہے کہ بیں الاقوامی سطح پر 800 اداروں اور 50 ہزار اہلکاروں و رضاکاروں نے تقریبات کے لئے انتظامات اور خدمات فراہم کیں۔ حجت‌الاسلام والمسلمین حسینی مقدم نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ اس سال ہم نے مقامی طور پر امام بارگاہوں، مساجد، انجمنوں اور امام زادگان کے درباروں پر جشن کے مراسم کے انعقاد کے لئے خصوصی توجہ دی اور مسجد مقدس جمکران میں انتظار فرج کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اندازے کے مطابق ایران کے مختلف علاقوں میں سخت سردی اور برفباری کے باوجود چار دنوں میں چار ملین یعنی چالیس لاکھ افراد نے امام مہدی علیہ السلام سے اظہار عقیدت کے لئے مسجد جمکران حاضری دی، حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیھا سے مسجد جمکران تک بلوار پیامبر اعظم پر زائرین کے لئے تمام ضروریات کا بندوبست کیا گیا تھا، 500 علما زائرین خدمات کے اور ماحول کو انتظار امام مہدی علیہ السلام کے عنوان سے بامقصد بنانے کے لئے موجود تھے، ھلال احمر کے کارکنان کے علاوہ مختلف اداروں اور عوامی گروہوں نے انتظامات میں حصہ لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ زائرین کی توقع سے کہیں بڑھ کر حاضری کی وجہ سے مستقبل میں ان تقریبات کے لئے زیادہ وسیع اور بہتر انتظامات کئے جائیں گے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کے لئے

پڑھیں:

ویزہ فراڈ، انسانی اسمگلنگ میں ملوث اشتہاری سمیت 2 افراد گرفتار

گوجرانوالہ میں ویزہ فراڈ اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث اشتہاری سمیت 2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کی شناخت عاصم جمیل اور امداد اللہ مکی کے نام سے ہوئی۔ گرفتار ملزمان شہریوں کو ملازمتوں کا جھانسہ دے کر بیرون ملک بھجوانے اور ویزا فراڈ میں ملوث پائے گئے۔

ملزمان کو چھاپہ مار کاروائیوں میں ملتان اور گوجرانوالہ سے گرفتار کیا گیا۔ملزم عاصم جمیل کا نام اشتہاری ملزمان کی فہرست میں شامل ہے۔ملزم نے شہری کو کینیڈا ملازمت کا جھانسہ دے کر 12 لاکھ روپے سے زائد بٹورے۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے خلاف سال 2014 سے کمپوزٹ سرکل گوجرانوالہ میں مقدمہ درج تھا۔ ملزم امداد اللہ نے شہری کو یو اے ای ملازمت کا جھانسہ دے کر 6 لاکھ روپے وصول کیے۔ملزمان بھاری رقوم وصول کرنے کے بعد روپوش ہو گئے تھے۔گرفتارملزمان سے تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ کے نواحی علاقے میں چیک پوسٹ پر فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید
  • پشاور میں امام مہدی (عج) کانفرنس
  • آن لائن ڈرائیونگ لائسنس کے رجحان میں اضافہ، ایک لاکھ افراد نے آن لائن لائسنس لے لیا
  • بنگلہ دیش،یونیورسٹی طلباء میں تصادم،150 سے زائد طلباء زخمی
  • قال اللہ تعالیٰ وقال رسول اللہﷺ
  • ویزہ فراڈ، انسانی اسمگلنگ میں ملوث اشتہاری سمیت 2 افراد گرفتار
  • بنگلہ دیش کی یونیورسٹی کے میں جھڑپوں کے دوران 150 سے زائد طالب علم زخمی
  • افغانستان میں اقتصادی بحران شدید ہوگیا، 7 لاکھ سے زائد افغانی ملک چھوڑ گئے
  • پاکستان کسٹمز کی کارروائی،7 کروڑ روپے سے زائد کی اسمگل شدہ اشیاء برآمد
  • پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 223 پوائنٹس کا اضافہ