ڈی آئی خان، شمالی وزیرستان: 2 آپریشن، لیفٹیننٹ، 3 جوان شہید، 15 خوارج ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
اسلام آباد‘راولپنڈی‘پشاور (اپنے سٹاف رپورٹر سے‘نمائندہ خصوصی ‘نوائے وقت رپورٹ ) خیبر پی کے میں سکیورٹی فورسز کی دو الگ الگ کارروائیوں میں 15 خوارج ہلاک ہوگئے ۔ سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے ہتھالہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیاسکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔ کارروائی میں 9 خوارج کو جہنم واصل کیا گیا جن میں خارجی گروہ کا انتہائی مطلوب سرغنہ فرمان عرف ثاقب، خارجی امان اللہ عرف طوری، خارجی سعید عرف لیاقت اور خارجی بلال واصل جہنم ہوگئے ۔ہلاک خوارج علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے اور قانون نافذکرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھے۔ سکیورٹی فورسز نے دوسری کارروائی ضلع شمالی وزیرستان میران شاہ میں کی جس میں 6 خوارج مارے گئے آئی ایس پی آر کے مطابق تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران لیفٹیننٹ محمد حسان ارشد (عمر21 سال، سکنہ لاہور ) اپنے دستوں کو شجاعت کے ساتھ فرنٹ سے لیڈ کرتے ہوئے دیگر تین جوانوں کے ہمراہ جام شہادت نوش کرگئے جام شہادت نوش کرنے والے جوانوں میں نائب صوبیدار محمد بلال (عمر.
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
مشرقی لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی، 4 پاکستانیوں کی لاشیں برآمد
مشرقی لیبیا میں سرت شہر کے قریب ہراوہ ساحل پر تارکین وطن کی کشتی کو پیش آنے والے حادثے کے بعد 11 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جن میں 4 پاکستانیوں کی شناخت ہوئی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق تریپولی میں پاکستانی مشن کے مطابق مشرقی لیبیا کے علاقے سرت میں غیر ملکی افراد کو لے کر جانے والی کشتی ڈوبنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ سرت شہر کا دورہ کرنے والی پاکستان سفارت خانے کی ٹیم کے مطابق 11 تارکین وطن کی لاشیں ملی ہیں جس میں 4 پاکستانیوں کی شناخت ان کی کاغذات سے ہوئی، جبکہ 2 لاشوں کی شناخت نہیں ہو سکی۔
ترجمان نے بتایا کہ جن پاکستانیوں کی شناخت ہوئی ہے، ان کے نام زاہد محمود ولد لیاقت علی سکنہ گوجرانوالہ، سمیر علی ولد راجہ عبدالقدیر سکنہ منڈی بہاؤالدین، سید علی حسین ولد شفقت الحسنین سکنہ منڈی بہاؤالدین اور آصف علی ولد نذر محمد سکنہ منڈی بہاؤالدین ہیں۔
ترجمان کے مطابق تریپولی میں پاکستانی سفارت خانہ مزید تفصیلات اکٹھی کررہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews تارکین وطن ترجمان دفتر خارجہ کشتی حادثہ لاشیں برآمد مشرقی لیبیا وی نیوز