پٹرول ایک، ڈیزل 4، مٹی کا تیل 3.20 روپے لٹر سستا
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا۔پٹرول کی قیمت میں ایک روپے‘ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے ‘ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 5 روپے 25 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے لٹر کمی کر دی گئی ہے۔اعلامیے کے مطابق پٹرول کی نئی قیمت 256 روپے 13 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل 263 روپے 95 پیسے فی لٹر میں دستیاب ہوگا۔وزات خزانہ کا کہنا ہے مٹی کے تیل کی قیمت 171 روپے 65 پیسے لٹر مقرر کی گئی ہے۔اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 155 روپے 81 پیسے لٹر مقرر ہو گئی ہے۔وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کی قیمت میں
پڑھیں:
585 واٹ کی سولر پلیٹ کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی کر دی گئی
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت کی نئی پالیسی کے بعد سولر کی قیمتیں بتدریج کم ہونا شروع ہوگئیں۔ حکومت کی نیٹ میٹرنگ پالیسی کی وجہ سے حیدرآباد میں شمسی توانائی کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی ہونے لگی۔
سولر ریٹیلرز کا کہنا ہے کہ اے گریڈ 585 واٹ کی سولر پلیٹ کی قیمت 22,000 روپے سے کم ہو کر 16,500 روپے ہو گئی ہے۔ قیمتیں مزید گر سکتی ہیں۔
سولر کی قیمتوں میں کمی کا شہریوں نے بھی بھرپور فائدہ اٹھانا شروع کر دیا ہے۔ گرمیوں میں حیسکو کی جانب سے بجلی کی بدترین بندش کی صورت میں شہری متبادل بجلی کا بندوبست کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
مزیدپڑھیں:دنیا کا سب سے بڑا فارم ہاؤس، جو 49 ممالک سے بھی بڑا ہے