فائل فوٹو

کراچی سے وادی نیلم کے علاقے آٹھ مقام میں سیاحت کے لیے جانے والے میاں بیوی دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے، نوبیاہتا جوڑے کی لاشیں آج کراچی منتقل کی جائیں گی۔

اہل خانہ کے مطابق جاں بحق طحہٰ مکینیکل انجینئر اور دعا زہرہ بی بی اے کی طالبہ تھی۔

اہل خانہ کا بتانا ہے کہ دونوں کی شادی رواں ماہ 4 فروری اور ولیمہ 8 فروری کو ہوا تھا، طحہ اور دعا 11 فروری کو سیاحت کے لیے کراچی سے آزاد کشمیر روانہ ہوئے تھے۔

اہل خانہ کے مطابق طحہٰ سے آخری مرتبہ فون پر بات جمعے کی رات 9 بجے ہوئی تھی، دونوں نے ہفتے کی صبح گیسٹ ہاؤس سے چیک آؤٹ کرکے نیلم ویلی جانا تھا۔

اہل خانہ کے مطابق انہیں بتایا گیا ہے کہ گیسٹ ہاؤس کے کمرے میں دم گھٹنے سے دونوں جاں بحق ہوئے ہیں، میاں بیوی کی میتیں آج کراچی منتقل کی جائیں گی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: اہل خانہ

پڑھیں:

کراچی، ٹریفک حادثات کا سلسلہ تھم نہ سکا، مزید دو افراد جاں بحق

کراچی:

 شہر قائد میں ہیوی گاڑیوں کی لاپروائی سے ہونے والے حادثات کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

 بدھ کی شب جمشید کوارٹر اور سچل کے علاقوں میں پیش آنے والے دو الگ الگ حادثات میں دو موٹرسائیکل سوار افراد جان کی بازی ہار گئے۔

پہلا واقعہ گرومندر کے قریب بلیو ربن بیکری کے نزدیک پیش آیا جہاں ساڑھے بارہ بجے کے قریب ایک نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 40 سالہ موٹرسائیکل سوار شدید زخمی ہو گیا۔

مزید پڑھیں: کراچی ٹریفک حادثے میں باپ شیرخوار بیٹے سمیت جاں بحق اہلیہ شدید زخمی

زخمی شخص کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم منگل اور بدھ کی درمیانی شب وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق متوفی کے پاس ایسی کوئی شناختی دستاویز موجود نہیں تھی جس سے اس کی شناخت ممکن ہو سکے۔ ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش کو چھیپا سردخانے میں ورثا کی شناخت کے لیے امانتاً رکھوا دیا گیا ہے۔

دوسرا واقعہ سچل تھانے کی حدود میں گڈاپ ٹاؤن کے علاقے سعدی گارڈن کے گیٹ کے قریب پیش آیا، جہاں ایک واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 35 سالہ موٹرسائیکل سوار تنویر موقع پر جاں بحق ہو گیا۔

مزید پڑھیں: کراچی ٹریفک حادثات میں4 افراد جاں بحق ایک نوجوان شدید زخمی

جاں بحق شخص کی لاش کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے پہلے سچل تھانے اور بعد ازاں عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

حادثے کے بعد واٹر ٹینکر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، تاہم پولیس نے ٹینکر کو قبضے میں لے کر تھانے منتقل کر دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایران سے 8 پاکستانیوں کی لاشیں آج لائی جائیں گی
  • جرمنی کا ویزا، پاکستانی شہریوں کے لئے بڑا اعلان
  • کراچی والوں کے لئے بجلی مزید سستی ہونے کا امکان، کے الیکٹرک کی نیپرا کو درخواست
  • کراچی، ٹریفک حادثات کا سلسلہ تھم نہ سکا، مزید دو افراد جاں بحق
  • مشرقی لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی، 4 پاکستانیوں کی لاشیں برآمد
  • واپڈا کیلیے خریدی گئی 27 ہزار 179 ایکڑ زمین محکمے کے نام منتقل نہ ہونے کا انکشاف
  • کراچی: برف کے کارخانے میں گیس لیکیج سے دھماکہ، 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی
  • ایران میں قتل 8 پاکستانیوں کی لاشیں ابھی تک تفتان نہیں لائی گئیں، ڈی سی چاغی
  • کراچی: لانڈھی میں برف کے کارخانے میں گیس لیکج سے دھماکا، 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی
  • سانس کی تکلیف، اشرف طائی این آئی سی وی ڈی میں زیر علاج ہیں، ترجمان