اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیرِاعظم پاکستان کی ہدایت پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی جانب سے لبنان، غزہ اور شام کے جنگ زدہ عوام کے لیے امدادی سامان بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں 24ویں امدادی کھیپ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی سے روانہ کر دی گئی۔ این ڈی ایم اے کے مطابق اس امدادی کھیپ میں 60 ٹن سامان شامل ہے، جس میں ٹینٹ، ترپال اور گرم خیمے موجود ہیں تاکہ جنگ سے متاثرہ عوام کو شدید موسم میں مدد فراہم کی جا سکے۔ اب تک این ڈی ایم اے لبنان، غزہ اور شام کے لیے مجموعی طور پر 1,861 ٹن امدادی سامان روانہ کر چکا ہے جس میں خوراک، طبی سامان، خیمے اور دیگر ضروری اشیاء شامل ہیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا گیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے لیے کمنٹری پینل میں اطہر علی، وسیم اکرم ، این اسمتھ، رمیز راجا، سنیل گواسکر، این بشپ ،میتھیو ہیڈن، ناصر حسین  اور ایرون فنچ  شامل ہیں۔

اس کے علاوہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں دنیش کارتک، پومیلیلو موبنگوا ،کیٹی مارٹن، سائمن ڈول اور بازید خان کمنٹری کریں گے۔

چیمپئنز ٹرافی کے کمنٹری پینل میں ڈیل اسٹین، روی شاستری، میل جونز، قیس نائیڈو، مائیکل ایتھرٹن، این وارڈ اور شان پولاک بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ چمپئینز ٹرافی 2025 کے میچز کا انعقاد پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں ہوگا، ایونٹ کا آغاز 19 فروری سے کراچی میں ہوگا جبکہ اختتام 9 مارچ کو ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • کرم میں امدادی قافلوں سے لوٹا گیا سامان برآمد
  • وزیراعظم کی صحت کی سہولیات کیلئے موبائل اسپتالوں کے اجرا کی ہدایت
  • ملکی برآمدات آئندہ 5 سال میں 60 ارب ڈالر تک پہنچانے کی حکمت عملی بنائی جائے، وزیراعظم
  • وزیراعظم کی برآمدات کو 60 ارب ڈالر تک لے جانے کیلئے مؤثر حکمت عملی بنانےکی ہدایت 
  • چیمپئنز ٹرافی:نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد شاہین بھارت سے ٹاکرے کیلئے پاکستانی ٹیم دبئی روانہ
  • چیمپئینز ٹرافی؛ پاک بھارت ٹاکرے کیلئے قومی ٹیم دبئی روانہ
  • راکھی ساونت نے پاکستانیوں سمیت 20 افراد کو عمرہ پر بھجوا دیا
  • وزیراعظم کا بارکھان میں دہشتگردی کے واقعے پر اظہار افسوس، مجرموں کو جلد انجام تک پہنچانے کی ہدایت
  • دیامر ڈیم متاثرین کے احتجاج پر غور کیلئے اسلام آباد میں اہم جلاس
  • آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان