Jasarat News:
2025-04-15@06:44:11 GMT

پاکستان آئی ایم ایف سے نیا پروگرام لینے کیلیے تیار

اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے نیا پروگرام لینے کے لیے تیار ہوگیا۔ پاکستان نے آئی ایم ایف سے ڈیڑھ ارب ڈالر مالیت کا ایک اور پروگرام لینے کی تیاری شروع کردی جس کے لیے آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات رواں ماہ ہوں گے۔پاکستان کے لیے نئے پروگرام اور پہلے سے منظور کردہ 7 ارب ڈالر کے پروگرام کی اگلی قسط کے لیے اقتصادی جائزہ کے
بارے میں آئی ایم ایف کے 2 مزید وفود پاکستان کا دورہ کریں گے جن میں مجموعی طورپر2.

5 ارب ڈالر قرض کے لیے الگ الگ مذاکرات ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا ایک وفد 24 فروری سے پاکستان کا دورہ کرے گا اس دورے میں پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 1.5 ڈالر کے نئے رعایتی قرض کے لیے مذاکرات ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ نیا قرض پروگرام موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات کے تدارک کے لیے ہوگا‘ وزیراعظم میاں شہباز شریف کی حال ہی میں آئی ایم ایف کی ایم ڈی کرسٹلینا جیارجیوا سے ملاقات میں بات چیت ہوئی ہے جس کے نتیجے میں آئی ایم ایف کا وفد نئے موسمیاتی تبدیلی قرض پروگرام پر مذاکرات کرے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی معیشت کو 2 سال پہلے موسمیاتی تبدیلیوں سے 30 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، آئی ایم ایف نئے قرض پروگرام میں موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات کم کرنے میں مدد کرے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نئے قرض پروگرام میں موسمیاتی تبدیلی کے اقدامات اور اہداف کا جائزہ لے گا، موسمیاتی تبدیلیوں کے نئے قرض پروگرام پر بات چیت مارچ کے پہلے ہفتے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مارچ کے اوائل میں ہی آئی ایم ایف کا ایک اقتصادی جائزہ مشن پاکستان آئے گا، 7 ارب ڈالر کے قرض پروگرام میں سے ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط کے لیے مذاکرات ہوں گے۔ آئی ایم ایف کو جولائی سے دسمبر تک کی معاشی کارکردگی پر بریفنگ دی جائے گی۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ذرائع کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں ا ئی ایم ایف قرض پروگرام پاکستان ا ارب ڈالر ہوں گے کے لیے

پڑھیں:

ایک سال میں یواے ای اور پاکستان کا تجارتی حجم 10ارب ڈالر سے تجاوز

ابوظہبی(نیوز ڈیسک)متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمزی نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مضبوط تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے اعلان کیا کہ 2023-24 کے دوران دوطرفہ تجارت 10.9 بلین ڈالر سے تجاوز کر گئی۔متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں فیصل ترمزی نے کہا، “پاکستان کی برآمدات میں 41.06 فیصد اضافہ ہوا جو 2.08 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں، جبکہ متحدہ عرب امارات سے درآمدات میں 14.45 فیصد کمی واقع ہوئی، جس کے نتیجے میں تجارتی خسارے میں 28.28 فیصد کمی آئی۔”انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پاکستانی کارکنوں کی جانب سے بھیجی گئی رقوم 2024 میں 6.7 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں اور 2025 میں سات ارب ڈالرز سے تجاوز کرنے کی توقع ہے۔سفیر ترمزی نے پاکستان کے ٹیلی کام، بینکنگ، رئیل اسٹیٹ اور پورٹ ڈویلپمنٹ کے شعبوں میں متحدہ عرب امارات کی نمایاں سرمایہ کاری کا اعتراف کیا۔ انہوں نے خاص طور پر ابوظہبی پورٹس اور ڈی پی ورلڈ کے کراچی پورٹ کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے معاہدوں کا ذکر کیا۔پاکستان کی اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (SIFC) کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا، “اس نے پاکستان کو غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے زیادہ پرکشش اور قابل رسائی بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔”متحدہ عرب امارات میں مقیم 1.5 ملین مضبوط پاکستانی ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا، “آپ کا تعاون ہمارے دونوں ممالک کے درمیان ایک اہم پل ہے۔”سفیر نے پاکستانیوں پر زور دیا کہ وہ متحدہ عرب امارات کے قوانین کی پاسداری کریں اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے ترسیلات زر کے سرکاری ذرائع استعمال کریں۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • دہشتگردی کیخلاف عالمی پالیسی تیار کی جائے : محسن نقوی : مل کر کام کرینگے: امریکی ارکان کانگریس
  • پاکستان کی پہلی نیٹ فلکس اوریجنل سیریز ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ ریلیز کیلئے تیار
  • پاکستان میں مہنگائی کا طوفان آنے کو ہے تیار،گورنر اسٹیٹ بینک نے خبردار کردیا
  • امریکہ، 54 پاکستانی طلبا ایکسچینج پروگرام کے تحت تعلیم مکمل کرینگے
  • اسرائیل نے رفح شہر کو گھیرے میں لینے کے بعد غزہ جنگ کو وسیع کرنے کی دھمکی دیدی
  • پیپلزپارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات، بلاول بھٹو 4 سال کیلیے چیئرمین منتخب
  • بیٹیوں سے آئی پیڈز لینے پر ماں کو 7 گھنٹے سے زیادہ پولیس سیل میں رکھا گیا
  • پاکستان کو اعلیٰ معیار کی بیلاروس کی مشینری اور مصنوعات درکار ہے: شہباز شریف
  • امریکا نے اپنے گلوبل انڈر گریجویٹ ایکسچینج پروگرام کے حوالے سے وضاحت جاری کر دی
  • ایک سال میں یواے ای اور پاکستان کا تجارتی حجم 10ارب ڈالر سے تجاوز