Jasarat News:
2025-04-15@09:47:50 GMT

پی پی ایل اور حکومت ِ بلوچستان کے درمیان یادداشت پر دستخط

اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT

کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) اور حکومت بلوچستان (جی او بی) نے سوئی ڈویلپمنٹ اینڈ پروڈکشن لیز (ڈی اینڈ پی ایل) کے لئے پٹرولیم رعایتی معاہدے (پی سی اے) پر عمل درآمد کی جانب ایک اہم قدم ، مفاہمت کی یادداشت (ایم او اے) پر دستخط کرکے ایک سنگ میل عبور کرلیا ہے۔معاہدے پر دستخط کی تقریب ضلع ڈیرہ بگٹی ,سوئی میں منعقد ہوئی جس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی مہمان خصوصی تھے جبکہ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال ، سینیٹر شاہ زیب درانی،سینیٹردنیش کمار، سینئر سرکاری حکام، معززین اور اہم شراکت داروں نے شرکت کی۔پی پی ایل کے منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو ا?فیسرعمران عباسی اور سیکریٹری انرجی ڈپارٹمنٹ حکومت ِبلوچستان جنا ب محمد داود بزئی نے اپنے اپنے اداروں کی جانب سے معاہدے پر باضابطہ دستخط کیے۔اس تاریخی معاہدے کے تحت پی پی ایل حکومت بلوچستان کو لیز میں توسیع کا بونس، پروڈکشن بونس اور سماجی بہبود کی ذمہ داریوں کی صورت میں تقریبا 60 ارب روپے فراہم کرے گا۔ اس ضمن میں ایک اہم قدم کے طور پر پی پی ایل نے وزیراعلیٰ بلوچستان کو 36 ارب روپے کی پہلی قسط پیش کی جبکہ بقیہ رقم مارچ اور مئی 2025 میں دی جائے گی۔کاروباری سماجی ذمہ داری کے عہد پر کاربند کمپنی کی حیثیت سے پی پی ایل نے گزشتہ دہائی کے دوران بلوچستان میں تقریبا 13.

76 ارب روپے خرچ کئے ہیں، جس میں صرف 2024- 2023 میں اس کے لئے 2.72 ارب روپے مختص کیے گئے تھے۔ یہ تعاون تعلیم، صحت کی دیکھ بھال، بنیادی ڈھانچے، مفت گیس اور پانی کی فراہمی اور پسماندہ آبادیوں کی ترقی کے اقدامات جیسے اہم شعبوں میں خدمات کے لئے کیا گیا ہے۔سوئی کے عوام کی بنیادی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے پی پی ایل گزشتہ دس سالوں کے دوران 7.4 ارب روپے کی گیس اور 1.7 ارب روپے کا پانی مفت فراہم کر رہی ہے۔ اس وقت پی پی ایل سوئی کے رہائشیوں کو روزانہ 4 ایم ایم سی ایف گیس اور 2 ملین گیلن سے زائد پانی فراہم کرتی ہے جس سے مقامی آبادی کے معیار زندگی میں بہتری کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پی پی ایل ارب روپے

پڑھیں:

آرمی چیف سے امریکی وفد کی ملاقات، آئی ٹی کے شعبہ میں تعاون کے ایم او یوز پر دستخط

راولپنڈی (نیوزڈیسک) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے امریکی کانگریس کے وفد نے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی آیس پی آر) کے مطابق کانگریس کے وفد نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف سے ملاقات کی، وفد کی قیادت جیک برگمین کر رہے تھے جبکہ تھامس سوزی اور معزز جوناتھن جیکسن بھی وفد میں شامل تھے۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال جبکہ علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون پر زور دیا گیا، دونوں فریقین نے باہمی احترام، مشترکہ اقدار اور اسٹریٹجک مفادات کی بنیاد پر مسلسل رابطے کی اہمیت کو دہرایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں تربیتی تعاون کے لیے مفاہمتی یادداشتوں پر بھی دستخط کیے گئے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ امریکی ارکانِ کانگریس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے کلیدی کردار کو سراہا اور علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کا اعتراف بھی کیا، امریکی کانگریس کے وفد نے پاکستانی قوم کی ثابت قدمی اور اس کے اسٹریٹجک پوٹینشل کی بھی تعریف کی۔

امریکی وفد نے پاکستان کی خودمختاری کے لیے اپنے احترام کا اظہار کرتے ہوئے سیکیورٹی، تجارت، سرمایہ کاری اور معاشی ترقی کے شعبوں میں وسیع البنیاد دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ترجمان پاک فوج نے کہا آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے وفد کے دورے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ دیرینہ شراکت داری کو مزید مستحکم اور متنوع بنانے کا خواہاں ہے۔ یہ تعلقات باہمی مفادات اور قومی خودمختاری کے احترام پر مبنی ہوں۔

Post Views: 3

متعلقہ مضامین

  • حکومت بلوچستان امن و امان کیلئے پالیسی واضح کر رہی ہے، ظہور بلیدی
  • آرمی چیف سے امریکی وفد کی ملاقات، آئی ٹی کے شعبہ میں تعاون کے ایم او یوز پر دستخط
  • سعودی عرب ، امریکا کی ایٹمی توانائی کے معاہدے پر دستخط کے لیے بات چیت
  • ریاض اور امریکہ کے درمیان نیوکلیئر ٹیکنالوجی کے معاہدے پر بات چیت جاری
  • اسرائیل اور ترکی کے درمیان لفظی جنگ حقیقی جنگ بن سکتی ہے؟
  • بلوچستان میں مذاکراتی تعطل، بلوچ خواتین کی رہائی پر ڈیڈلاک برقرار
  • اختر مینگل کی نواز شریف کے خلاف گفتگو پر مسلم لیگ ن بلوچستان کا شدید ردعمل
  • اسلام آباد میں فیصلے کرنے والوں کو بلوچستان کی سمجھ ہی نہیں ہے، ظہور بلیدی
  • وفاق اور صوبے کے درمیان کمیونیکیشن گیپ بلوچستان میں بغاوت کی وجہ ہے، ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند
  • حکومت کے وکلاء کیساتھ معاہدے میں کبھی دھوکا نہیں ہو گا: اعظم نذیر تارڑ