سراج الحق کی ٹنڈو محمد خان آمد‘پیر سلمان جان سرہندی کے لواحقین سے تعزیت
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
لاہو ر(نمائندہ جسارت)سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے جماعت اسلامی ٹنڈو محمد خان کے امیر پیر مسلم جان سرہندی سے پیر سلمان جان سرہندی کی وفات پر اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی۔ اس موقع پر سابق امیر جماعت اسلامی
صوبہ سندھ ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، پیر عاصم جان سرہندی، پیر اشفاق خان سرہندی، پیر فضل احمد جان سرہندی، پیر آغا عبد الرحمن جان سرہندی، پیر سالم جان سرہندی سمیت دیگر سیاسی و سماجی رہنما بھی موجود تھے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
مہنگی بجلی، آئی پی پیز مافیا کیخلاف تحریک منطقی انجام تک پہنچائیں گے، حافظ نعیم الرحمان
اپنے بیان میں امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف دے، مہنگائی میں کمی حکومتی دعوے جھوٹ پر مبنی ہیں، اشتہاروں سے تاثر دیا جا رہا کہ پنجاب میں بہت کام ہو رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ مہنگی بجلی، آئی پی پیز مافیا کے خلاف تحریک کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔اپنے بیان میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف دے، مہنگائی میں کمی حکومتی دعوے جھوٹ پر مبنی ہیں، اشتہاروں سے تاثر دیا جا رہا کہ پنجاب میں بہت کام ہو رہا ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ رمضان کی آمد سے قبل اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گیا، ملک میں غریب کے لیے تعلیم اور روزگار کے دروازے بند ہیں۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ مڈل کلاس طبقہ اپنی بقا کی جنگ لڑ رہا ہے، مستقبل جماعت اسلامی کا ہے، ہم مسلسل جدوجہد کرتے رہیں گے۔