ٹنڈو محمد خان : سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق پیر سلمان جان سرہندی کے انتقال پر لواحقین سے اظہار تعزیت کررہے ہیں
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
ٹنڈو محمد خان : سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق پیر سلمان جان سرہندی کے انتقال پر لواحقین سے اظہار تعزیت کررہے ہیں.
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
صہیونیوں کا خواب گریٹر اسرائیل، مسلمان خاموش رہے تو کوئی محفوظ نہیں رہےگا، حافظ نعیم الرحمان
جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ دنیا اسرائیل کے ارادے خطرناک ہیں، وہ گریٹر اسرائیل کے خواب دیکھ رہا ہے، مسلمان ممالک خاموش رہے تو کوئی بھی محفوظ نہیں رہےگا۔
لاہور میں قومی فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حماس نے اسرائیل کو شکست فاش دی ہے، وہ مزاحمتی تنظیم کا مقابلہ نہیں کرسکتا اس لیے بمباری کررہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں جماعت اسلامی کے زیراہتمام اسلام آباد میں غزہ مارچ: پاکستان میں حماس کا دفتر کھولا جائے، حافظ نعیم کا مطالبہ
امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ دنیا میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے ماحول بنایا جارہا تھا، لیکن حماس نے اس منصوبے کو ناکام بنا دیا۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ فلسطینی قبلہ اول کا تحفظ کررہے ہیں، او آئی سی کو چاہیے کہ غزہ کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔
انہوں نے کہاکہ ہم اسرائیل اور اس کے سرپرست امریکا کو دہشتگرد سمجھتے ہیں، ہمارے حکمران امریکا سے ڈرتے ہیں اور اس کے سامنے جھکتے ہیں، ان کے اقتدار ک میوزیکل چیئر امریکا کی مرہون منت ہوتی ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے بے گھر کردیا گیا، آج غزہ کے مسلمان سوال کررہے ہیں کہ کوئی ہماری مدد کو کیوں نہیں آتا۔
یہ بھی پڑھیں غزہ مظالم: شہباز شریف اور حافظ نعیم کا عالمی قوتوں کی خاموشی پر اظہار تشویش
انہوں نے مزید کہاکہ غزہ کے عوام نے پوری دنیا کے باضمیر انسانوں کو جگا دیا ہے، قائداعظم نے فرمایا تھا کہ پاکستان کبھی بھی اسرائیل کو تسلیم نہیں کرےگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان غزہ قومی فلسطین کانفرنس گریٹر اسرائیل وی نیوز