Al Qamar Online:
2025-02-20@19:42:17 GMT

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی

اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی

 عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی۔اوگرا ذرائع کے مطابق فی لٹر پیٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ کمی کے ساتھ 256روپے 13 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل فی لٹر 4روپے سستا ہونے سے 263روپے 95پیسے کا ہوگیا۔

اس کے علاوہ  مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے فی لٹر کمی ہونے سے 171روپے 65 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے 25 پیسے کمی سے 155روپے 81 پیسے ہو گئی ،وزارت خزانہ کی جانب سے نئی قیمتوں کے متعلق اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 6 فیصد تک کمی ہوئی ہے، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 83.

40 ڈالر سے کم ہو کر 78.35 ڈالر فی بیرل ہو گئیں۔خیال رہے نئی قیمتوں کا اطلاق راے 12 بجے کے بعد آئندہ 15دن کیلئے ہوگا۔

ذریعہ: Al Qamar Online

پڑھیں:

سونا عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج پھر مہنگا، فی تولہ قیمت کتنی ہوگئی؟

کراچی:

سونے کی عالمی اور  مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں آج بھی اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 10ڈالر کا اضافہ ہونے سے نئی عالمی قیمت 2910ڈالر کی سطح پر آگئی ۔

دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں آج منگل کے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ ہونے سے نئی قیمت 3 لاکھ 4 ہزار 200 روپے کی سطح پر آ گئی۔

اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 857روپے بڑھ کر 2لاکھ 60ہزار 802روپے کی سطح پر آگئی۔

یاد رہے کہ  گزشتہ روز بھی عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 17ڈالر کے اضافے سے 2ہزار 900ڈالر کی سطح پر آ گئی تھی جب کہ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت ایک ہزار 700روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 458روپے کا اضافہ ریکارڈ ہوا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اہم منصوبہ
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی ڈی ریگولیشن پر کام کر رہے ہیں: مصدق ملک
  • سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی ڈی ریگولیشن پر کام کر رہے ہیں، مصدق ملک
  • وزیر پٹرولیم کا قیمتوں میں کمی کیلئے آئل سیکٹر کو اوپن کرنے کا اعلان
  • سونا پھر مہنگا؛ قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
  • وزیر پٹرولیم کا قیمتوں میں کمی کیلئے آئل سیکٹر کو اوپن کرنے کا اعلان
  • کراچی ، صارفین کیلئے بجلی 4 روپے 95 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان
  • کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 4 روپے 95 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان
  • سونا عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج پھر مہنگا، فی تولہ قیمت کتنی ہوگئی؟