ـــ فائل فوٹو

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آج پاکستان کا نوجوان مایوس ہے تو اس میں بانی پی ٹی آئی کا کردار ہے، بانی پی ٹی آئی کی سیاست سے پاکستان کو پاک کرنا ہوگا۔

میونخ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے جمہوری کردار کی امید نہیں، ہمیں یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ ملک کیسے چلانا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مقاصد کے حصول کے لیے سیاسی و معاشی استحکام ودیگر مسائل پر غور کی ضرورت ہے، ہمارا ہمیشہ موقف رہا ہے کہ تمام ادارے ایک دائرے میں کام کریں، سیاست دان بھی اپنے دائرے میں رہ کر کام کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ فرانس میں اے آئی کانفرنس ہوئی جہاں دنیا نے ٹیکنالوجی پر بات کی، پاکستان کہاں تھا؟ ہم اپنے نوجوانوں کو ڈیجیٹل دور کے لیے تیار نہیں کررہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کابل میں نئی حکومت کے بعد سے ماحول تبدیل ہوا ہے اور دہشتگردی کے واقعات بڑھے ہیں، دہشت گردی پر قابو پانے کے لیے ہمیں اتفاق رائے پیداکرنےکی ضرورت ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: بلاول بھٹو زرداری بانی پی ٹی ا ئی نے کہا

پڑھیں:

سی پیک، گوادر بندرگاہ کا خطے میں تجارت، خوشحالی میں اہم کردار ہو گا: زرداری

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان کے علاقائی روابط اور اقتصادی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) اور گوادر بندرگاہ خطے میں تجارت اور خوشحالی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ پاکستان کی جغرافیائی اہمیت اسے ایک منفرد حیثیت دیتی ہے۔ "قدرتی تجارتی راہداری"  ملک،  چین، وسطی ایشیا اور مشرق وسطیٰ کو آپس میں جوڑنے کا ذریعہ بن سکتا ہے۔ وہ گزشتہ روز  ایوان صدر میں پاکستان چین انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام  بین الاقوامی کانفرنس "علاقائی روابط اور پاکستان: ابھرتے مواقع" کے اختتامی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔ تقریب میں وزیر اعلیٰ بلوچستان سردار سرفراز بگٹی، پاکستان چین انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید، متحدہ عرب امارات میں قائم گلوبل کونسل آف ٹالرنس اینڈ پیس کے صدر احمد جروان المحمد، سفارتی برادری کے ارکان، ماہرین تعلیم اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ انہوں نے اپنی طویل اسیری کے دوران گوادر بندرگاہ کو ایک مشترکہ اقتصادی مرکز کے طور پر تصور کیا تھا۔ سی پیک اور گوادر بندرگاہ ہماری آنے والی نسلوں کے لیے ثمرات لے کر آئیں گے۔ صدر مملکت نے اس موقع پر اس امر کی بھی نشاندہی کی کہ پاکستان تاجکستان سے بلوچستان تک پانی لانے کے مختلف امکانات پر غور کر رہا ہے، اور اس حوالے سے متحدہ عرب امارات کی حکومت کے تعاون سے ایک فزیبلٹی سٹڈی مکمل کی جا چکی ہے۔ سرفراز بگٹی نے  صدر آصف علی زرداری کے سی پیک کے تصور، آغاز اور عملی نفاذ میں کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ گوادر بندرگاہ جدید سہولیات سے آراستہ ہو کر عالمی سطح کی ایک اہم بندرگاہ میں تبدیل ہو جائے گی، جو نہ صرف عالمی منڈیوں تک رسائی فراہم کرے گی بلکہ علاقائی ممالک کے لیے بھی ایک گیٹ وے کا کردار ادا کرے گی۔  مشاہد حسین سید نے اپنے خطاب میں کہا کہ سی پیک علاقائی تعاون کو فروغ دینے اور نئے پل تعمیر کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں تجارتی، اقتصادی، ثقافتی اور عوامی روابط کے فروغ میں بڑی دلچسپی پائی جاتی ہے اور اس تناظر میں پاکستان ایک مرکزی  کردار کے طور پر ابھر رہا ہے۔  احمد جروان المحمد نے علاقائی روابط کے فروغ میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے زور دیا کہ خطے میں رواداری، تعلیم اور کاروباری تعاون کو فروغ دینے کے لیے پل تعمیر کیے جائیں اور مشترکہ اقدامات کیے جائیں۔ اقتصادی و تجارتی ماہرین نے بھی خطاب کیا۔ 

متعلقہ مضامین

  • بے نظیر بھٹو نے پاکستان میں خواتین کو آگے آنے کیلئے راستہ کھولا، بلاول بھٹو
  • نواب یوسف تالپر کے انتقال کی خبر میرے لیے باعثِ صدمہ ہے: بلاول بھٹو زرداری
  • چین اور امریکا کے درمیان پاکستان پل کا کردار ادا کر سکتا ہے‘ بلاول
  • پاکستان چین اور امریکہ کے درمیان پل کا کردار ادا کر سکتا ہے: بلاول
  • سی پیک، گوادر بندرگاہ کا خطے میں تجارت، خوشحالی میں اہم کردار ہو گا: زرداری
  • پاکستان امریکا اور چین کے مابین فاصلے کم کرنے میں کردار ادا کرسکتا ہے، بلاول بھٹو
  • پاکستان امریکا اور چین کے درمیان فاصلے کم کرنے میں کردار ادا کرسکتا ہے، بلاول بھٹو
  • بھارت کے لیے امریکی حمایت ہتھیاروں کی دوڑ کا سبب بن سکتی ہے ، بلاول بھٹو
  • پاکستان، چین اور امریکا کے درمیان پل کا کردار ادا کر سکتا ہے: بلاول بھٹو
  • پاکستان چین اور امریکا کے درمیان پل کا کردار ادا کر سکتا ہے: بلاول بھٹو