کراچی: زہر خوانی کے واقعہ میں نوجوان جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ میں زہر خوانی کے واقعہ میں ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔
ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 18 سالہ سمیر کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ زہریلی چیز پینے سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔
تاہم، فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہو سکا زہریلی چیز اتفاقیہ پی گئی تھی یا کوئی اور وجہ۔ تاہم، اس حوالے سے اقبال مارکیٹ پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سرگودھا: جائیداد اور خاندانی تنازع پر 3 خواتین قتل، 3 زخمی
سرگودھا میں تھانہ صدر کی حدود میں تہرے قتل کا دلخراش واقعہ پیش آیا ہے جہاں 3 خواتین کو جائیداد و خاندانی تنازع کے تناظر میں قتل جب کہ 3 کو زخمی کر دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق واقعہ تھانا صدر کی حدود میں واقع چک نمبر 103 شمالی میں پیش آیا، ایس ڈی پی او صدر، ایس ایچ او صدر بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے۔
انتہائی دلخراش واقعہ آج صبح پیش آیا، مقتولین میں قمر بتول، علشبہ اور مریم شامل ہیں، زخمی خواتین میں نمرہ، مافیہ اور زینب شامل ہیں، زخمی خواتین کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس فارنزک ٹیموں کے ہمراہ موقع پر مصروف تفتیش ہے، حکام نے کہا کہ واقعے کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔
زخمی خواتین کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ڈی پی او سرگودھا خود جائے وقوع پر پہنچے اور زخمی خواتین کی عیادت کی، حکام نے کہا کہ اس دل خراش واقعہ میں ملوث تمام ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔