حکومت کا پٹرول 1 روپیہ سستا کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 فروری2025ء) حکومت کا پٹرول 1 روپیہ سستا کرنے کا اعلان، 16 فروری سے 28 فروری تک کی مدت کیلئے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 4 روپے کمی کر دی گئی، نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔ واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی 16 فروری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔
اعدادو شمار پر مبنی ایک پورٹ میں کہا گیا کہ 16 فروری کو پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 28 پیسے کی کمی متوقع ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 79 پیسے کمی کی امید ہے۔ بتایا گیا کہ 16 فروری کو پیٹرول کی قیمت 254 روپے 90 پیسے فی لیٹر تک کم ہونے کا امکان ہے، 16 فروری کو ڈیزل کی قیمت 259 روپے 20 پیسے ہونے کی توقع ہے۔(جاری ہے)
یاد رہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 6 فیصد تک کمی ہوئی ہے، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 83.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کی قیمتوں میں مالی سال کی قیمت
پڑھیں:
کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 4 روپے 95 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی کے شہریوں کیلئے اچھی خبر، بجلی 4 روپے 95 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی۔بجلی کی قیمتوں میں کمی کی درخواست ماہانہ فیول کاسٹ کی مد میں جمع کرائی گئی، منظوری کی صورت میں کراچی کے شہریوں کو 4 ارب 94 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔
نیپرا میں کے الیکٹرک کی درخواست پر 26 فروری کو سماعت ہوگی۔