Daily Ausaf:
2025-04-15@06:36:15 GMT

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا

اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا۔

پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے فی لیٹرکمی کی گئی ہے، پیٹرول کی نئی قیمت 256 روپے13 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے۔

لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 5 روپے 25 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے۔

وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
مزیدپڑھیں:یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کا 3 ہزار سے زائد ڈیلی ویجز ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنے کا فیصلہ

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: کی قیمت میں فی لیٹر گئی ہے

پڑھیں:

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

پیٹرولیم مصنوعات 8 سے 10 روپے فی لیٹر تک سستی ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے اس وقت  پیٹرول اور ڈیزل پر 70 روپے فی لٹر لیوی عائد ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی کا رجحان ہے جس کے باعث پاکستان میں بھی آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لیٹر بڑی کمی کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل 64.71 ڈالرز فی بیرل کی سطح پرآگیا ہے جس کے باعث پیٹرولیم مصنوعات 8 سے 10 روپے فی لیٹر تک سستی ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے اس وقت  پیٹرول اور ڈیزل پر 70 روپے فی لٹر لیوی عائد ہے۔ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے پیش نظر جی ایس ٹی کی شرح بڑھانے پر غور ہے۔ حکومت نے اکتیس مارچ کو بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی بجائے بجلی کی قیمتوں میں ایڈجسٹ کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم کو پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کی تجویز بھیج دی گئی
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ،آخرکار وہ خبر آہی گئی جس کاسب کوانتظار تھا
  • حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریفائنریوں کو ریلیف فراہم کرنے کا منصوبہ
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 12روپے فی لیٹر کی کمی متوقع
  • عوام کے لیےخوشخبری: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان
  • پیٹرول اور ڈیزل پر 5 روپے فی لیٹر کاربن لیوی لگنے کا امکان
  • عوام کیلئے بڑی خوشخبری! پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تاریخی کمی متوقع
  • 16اپریل سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنی کمی متوقع؟جانیے
  • ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان
  • ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان