اسلام آباد اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور اس کے گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.8 ریکارڈ کی گئی ہے، جس کی گہرائی 17 کلومیٹر اور مرکز راولپنڈی سے جنوب مشرق میں 8 کلومیٹر تھا۔
آزاد کشمیر کے علاقے سماہنی، بھمبر، بلوچ، دھیرکوٹ اور دیگر علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
مری اور اس کے اطراف میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
فوری طور پر زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: زلزلے کے جھٹکے
پڑھیں:
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں زلزلے کے جھٹکے
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں محسوس کیے گئے ہیں، اچانک زلزلے کے جھٹکوں سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق زلزلے سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔
رپورٹ کے مطابق زلزلے کے جھٹکے مقامی وقت کے مطابق 5 بجکر 35 منٹ پر محسوس کیے گئے۔
پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.0 اور گہرائی 5 کلومیٹر زیر زمین ریکارڈ کی گئی۔