گورنر کے اعتراضات مسترد، سندھ یونیورسٹیز اینڈ انسٹی ٹیوٹز لاز (ترمیمی) بل منظور
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
کراچی: سندھ کابینہ نے گورنر کے اعتراضات مسترد کرتے ہوئے سندھ یونیورسٹیز اینڈ انسٹی ٹیوٹز لاز (ترمیمی) بل 2025 کی منظوری دے دی۔
میڈیا ذرائعکے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وزرا، مشیر اور سیکرٹریز شریک ہوئے۔ صوبائی کابینہ کو بتایا گیا ہے کہ صوبائی اسمبلی نے سندھ یونیورسٹیز اینڈ انسٹی ٹیوٹز لاز (ترمیمی) منظور کرلیا ہے جس کے تحت نجی یونیورسٹیوں میں وائس چانسلر کی تقرریوں کے لیے اہلیت کے معیار میں توسیع کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ بل ابتدائی طور پر یونیورسٹیز اینڈ بورڈز ڈپارٹمنٹ نے سرچ کمیٹی کے ذریعے پیش کیا تھا اور 4 دسمبر 2024 کو صوبائی کابینہ کی منظوری حاصل کرنے سے قبل اس پر تفصیلی غور کیا گیا تھا۔
قائمہ کمیٹی کی جانب سے مزید جائزے اور ترامیم کے بعد صوبائی اسمبلی نے 31 جنوری 2025 کو بل منظور کیا تھا۔
بعد ازاں، گورنر سندھ نے وائس چانسلر کے امیدواروں کے لیے پی ایچ ڈی کی شرط ختم کرنے کے حوالے سے بل پر اعتراضات اٹھائے تھے۔
گورنر نے وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کی گائیڈ لائنز کا بھی حوالہ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ وائس چانسلرز ماہرین تعلیم ہوں اور پی ایچ ڈی کرنے والوں کو ترجیح دی جائے۔
بحث کے دوران اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز ڈپارٹمنٹ کی جانب سے تجویز کردہ اصل بل کے مطابق امیدواروں کے پاس متعلقہ شعبے میں ماسٹر ڈگری، ترجیحی طور پر پی ایچ ڈی کے ساتھ اکیڈیمیا، سول سوسائٹی، ریسرچ میں 15 سال کا تجربہ، تحقیق اور اشاعت میں نمایاں ریکارڈ ہونا ضروری ہے۔
قائمہ کمیٹی نے ان تجربے کے تقاضوں کو واضح کرنے کے لیے ترامیم کی تجویز پیش کی جب کہ اسی بنیادی معیار کو برقرار رکھا جو اسمبلی نے منظور کیا ہے۔
کابینہ کو بتایا گیا کہ اصل بل میں کہا گیا تھا کہ وائس چانسلر کے طور پر منتخب ہونے والے کیڈر افسر کو سول سروس سے استعفیٰ دینا ہوگا۔
اسٹینڈنگ کمیٹی نے اس میں ترمیم کرتے ہوئے یہ واضح کیا کہ افسر کو یا تو استعفیٰ دینا ہوگا یا ملازمت سے ریٹائرمنٹ لینا ہوگی، اس کا انحصار انفرادی معاملے پر ہے جسے اسمبلی نے بھی منظور کیا تھا۔
علاوہ ازیں، یہ بھی نشاندہی کی گئی تھی کہ اصل بل میں عمر کی حد واضح نہیں کی گئی تھی، تاہم قائمہ کمیٹی کی ترمیم کے مطابق عام امیدواروں کی عمر 62 سال سے کم، ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ ججز کی عمر 63 سال سے کم اور سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ ججز کی عمر 67 سال سے کم ہونی چاہیے۔
کابینہ نے بل کی منظوری دیتے ہوئے اسے ضروری کارروائی کے لئے اسمبلی کو بھیج دیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: یونیورسٹیز اینڈ اسمبلی نے کے مطابق کی گئی
پڑھیں:
حکومت نےقومی اسمبلی میں 12 منٹ میں پانچ بل منظور کروا لیے
قومی اسمبلی میں حکومت نے 12 منٹ میں پانچ بل منظور کروا لیے۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزیر قانون نے سب سے پہلے سول سرونٹ ترمیمی بل 2025 پیش کیا جس کو قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا۔
اس کے علاوہ قومی اسمبلی میں دیوانی عدالتیں ترمیمی بل 2024، پاکستان کوسٹ گارڑ ترمیمی بل 2024، انسانی اسمگلنگ کی روک تھام ترمیمی بل 2025 بھی منظور ہوگیا۔ قومی اسمبلی میں مہاجرین کی اسمگلنگ کا تدارک ترمیمی بل 2025 منظوری کیلئے قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا، جس کو ایوان نے منظور کرلیا۔
اس کے علاوہ امیگریشن ترمیمی بل 2025 بھی منظور کرلیا گیا۔ بلوں کی منظوری کے دوران اپوزیشن جماعتوں نے احتجاج کیا۔پی ٹی آئی کے یوسف خان نے کورم کی نشاندہی کی جس پر اجلاس روکا گیا اور پھر کورم پورا ہونے پر اجلاس کی کاروائی دوبارہ شروع ہوئی۔