کمسن ثناء خواں خواجہ علی کاظم ٹریفک حادثے میں جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
معروف کمسن ثناء خواں خواجہ علی کاظم اور نوحہ خوان سید جان علی، و زین ترابی ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے، آہوں اور سسکیوں کے ساتھ آبائی علاقے میں ان کی تدفین کردی گئی۔
خواجہ علی کاظم، جان علی رضوی اور زین ترابی کراچی جاتے ہوئے مانجھند نزد سیہون شریف کے قریب ایک المناک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوئے۔
انڈس ہائی وے روڈ پر سیہون شریف سے حیدرآباد جانیوالے راستے پر 2 کاروں کے درمیان خوفناک حادثہ پیش آیا، جس میں 5 افراد جاں بحق ہوئے۔
جاں بحق ہونے والوں میں ثناء خواں خواجہ علی کاظم اور نوحہ خواں سید جان علی، و زین ترابی بھی شامل ہیں۔
کاظم خواجہ اپنے احباب کے ہمراہ انجمن حیدری خیرپور سے سالانہ جشنِ امامِ زمانہ میں شرکت کے بعد کراچی جا رہے تھے۔
خواجہ علی کاظم نے اپنی موت سے قبل فیس بک پر کراچی آنے کی اطلاع اپنے چاہنے والوں کو دی تھی۔
سوشل میڈیا پر لوگ خواجہ کاظم علی کے پڑھے ہوئے کلام کو شیئر کررہے ہیں اور ان کیلئے دعائے مغفرت بھی کررہے ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: خواجہ علی کاظم
پڑھیں:
کراچی: مسکن چورنگی پر ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، نوجوان زخمی
— فائل فوٹوکراچی کے علاقے مسکن چورنگی کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے نوجوان کو گلشنِ اقبال کے نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
حادثے کا ذمے دار ڈرائیور ڈمپر سمیت فرار ہو گیا۔
حادثے میں زخمی ہونے والے نوجوان کی شناخت بختیار کے نام سے ہوئی ہے جو کال سینٹر میں نوکری پر جا رہا تھا کہ حادثے کا شکار ہو گیا۔