ایرانی وزیر خارجہ کی اپنے لبنانی ہم منصب سے ٹیلیفونک گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
اس ٹیلیفونک گفتگو میں دونوں ممالک کے درمیان مسافر طیاروں کی آمد و رفت میں درپیش مسائل ذکر ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" اور اُن کے لبنانی ہم منصب "یوسف رجی" کے درمیان آج دوپہر کو ٹیلیفونک گفتگو ہوئی جس میں دوطرفہ روابط اور علاقائی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ نے یوسف رجی کو لبنان کا وزیر خارجہ منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماوں نے ایران و لبنان کی عوام کے مفادات کو ترجیح دیتے ہوئے اقتصادی، تجارتی، ثقافتی اور دیگر شعبوں میں تعاون میں وسعت پر زور دیا۔ اس گفتگو میں دونوں ممالک کے درمیان مسافر طیاروں کی آمد و رفت میں درپیش مسائل بھی ذکر ہوئے۔ آخر میں دونوں وزرائے خارجہ نے نیک نیتی کے ساتھ تعمیری بات چیت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
8 پاکستانیوں کے قتل کا معاملہ، ایرانی حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں: پاکستانی دفتر خارجہ
ویب ڈیسک: ایران کے صوبے سیستان میں 8 پاکستانی شہریوں کے بیدردی سے قتل پر پاکستانی دفتر خارجہ کا ردعمل سامنے آ گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق حقائق کی تصدیق کے بعد تبصرہ کیا جائے گا، ایرانی سرزمین پر پیش آنے والے افسوسناک واقعے سے باخبر ہیں اور ایرانی حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تہران میں ہمارا سفارتخانہ اور زاہدان میں قونصل خانہ متعلقہ ایرانی حکام سے مستقل رابطے میں ہیں۔
لاہور پریس کلب ہاؤسنگ سکیم ایف بلاک میں بجلی کی تنصیب کا افتتاح
ترجمان کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے افسوسناک واقعے سے متعلق تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔
دوسری جانب وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نےایران کے علاقے مہرستان، صوبہ سیستان میں 8 پاکستانیوں کے بیہمانہ قتل پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم نے وزارت خارجہ کو پاکستانیوں کے اہل خانہ سے رابطہ کرنے اور ایران میں پاکستانی سفارتخانے کو ان کی میتوں کی بحفاظت واپسی کیلئے اقدامات کی ہدایت کی ہے۔
سندھ حکومت اپنی اداؤں پر غور کرے: وزیر اطلاعات پنجاب