لیفٹیننٹ محمد حسن اشرف شہید کی جنازہ نماز لاہور گیریژن میں ادا
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
لاہور:میرانشاہ میں جام شہادت نوش کرنے والے لیفٹیننٹ محمد حسن اشرف شہید کی جنازہ نماز لاہور گیریژن میں ادا کر دی گئی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بھی لیفٹیننٹ محمد حسن اشرف شہید کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔
اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ قوم مسلح افواج کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کے لیے متحد ہے۔
سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں دو مختلف کارروائیوں میں 15 خوارج کو ہلاک کیا تھا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 4 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔
آپریشن میں لیفٹیننٹ محمد حسن اشرف نے جام شہادت نوش کیا، وہ آپریشن کی قیادت کررہے تھے۔
شہداء میں نائب صوبیدار محمد بلال، سپاہی فرحت اللّٰہ اور سپاہی ہمت خان شامل ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: لیفٹیننٹ محمد حسن اشرف
پڑھیں:
شہید سید حسن نصراللہ کی ایران میں تشیع جنازہ کے لیے آن لائن عوامی مہم
اپیل کا متن ہے کہ ایرانی غیور عوام کی محبت و ارادت کے پیش نظر متعلقہ حکام سے درخواست ہے کہ ہمارے دل کی آواز پر توجہ دیں اور حزب اللہ کے شہید سیکرٹری جنرل کی ایران میں تشیع جنازہ کے لئے انتظام اور اقدام کریں۔ اسلام ٹائمز۔ حزب اللہ لبنان کے شہید سیکرٹری جنرل، شہید سید حسن نصر اللہ کی ایران میں تشیع جنازہ کے لئے عوامی سطح پر آن لائن درخواست ایک مہم کی صورت میں جاری ہے۔ ایرانی سوشل میڈیا اور ذرائع ابلاغ کے ذریعے اسلامی جمہوریہ ایران کے حکام سے ایرانی عوام کی جانب سے کی جانیوالی درخواست کا متن حسب ذیل ہے۔
بسم الله الرحمن الرحیم
السلام علیکم!
شہید سید حسن نصر اللہ کی بے مثال شخصیت، لازوال قربانی، صیہونی رجیم کے خلاف بے بدل مقاومت اور شہید کیساتھ ایرانی غیور عوام کی محبت و ارادت کے پیش نظر متعلقہ حکام سے درخواست ہے کہ ہمارے دل کی آواز پر توجہ دیں اور حزب اللہ کے شہید سیکرٹری جنرل کی ایران میں تشیع جنازہ کے لئے انتظام اور اقدام کریں۔ سب انقلابی مومنین سے گزارش ہے کہ اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔