84 برس سے رشتہ ازدواج سے منسلک جوڑے نے عالمی ریکارڈ توڑ دیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
1940 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے برازیلی جوڑے نے طویل مدت تک شادی شدہ رہنے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔
مینول اینجلِم (105 برس) اور ماریہ ڈی سوزا ڈینو (101 برس) کو یہ ٹائٹل گینیز ورلڈ ریکارڈز اور ایک ویب سائٹ لونجوی کوئسٹ کی جانب سے ان کی شادی کو 84 برس اور 77 دن ہوجانے کی تصدیق کے بعد دیا گیا۔
یہ جوڑا ایک دوسرے سے 1936 میں ملا اور 1940 میں دونوں نے شادی کر لی۔ ان کے گھر 13 بچوں کی پیدائش ہوئی۔ اس وقت ان کے 55 پوتے پوتیاں/نواسے نواسیاں، 54 پڑ پوتے پڑ پوتیاں/پڑ نواسے پڑ نواسیاں اور 12 لکڑ پوتے لکڑ پوتیاں/ لکڑنواسے لکڑ نواسیاں ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
موبائل فونزکی درآمدات میں12فیصد کمی ریکارڈ کی گئی
کراچی (کامرس رپورٹر ) موبائل فونزکی درآمدات میں رواں مالی سال کے پہلے 7ماہ میں سالانہ بنیادوں پر12فیصد کمی ریکارڈکی گئی ہے۔پاکستان کے ادارہ برائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لے کرجنوری 2025تک کی مدت میں موبائل فونزکی درآمدات پر869ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 12فیصدکم ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں موبائل فونز کی درآمدات پر987ملین ڈالرخرچ ہوئے تھے،جنوری میں موبائل فونز کی درآمدات کاحجم 135ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال جنوری کے مقابلہ میں 31فیصدکم ہے،گزشتہ سال جنوری میں موبائل فونزکی درآمدات پر195ملین ڈالرخرچ ہوئے تھے۔