بانی کی خطوط بازی؛ خط لکھنے کی نئی فرمائش آ گئی
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
سٹی42: پی ٹی آئی کے بانی نے جہاں خط بازی کرنے کے دعوے نشر کروائے وہاں سے تو کسی خط کی رسید تک نہین آئی لیکن اب انہیں ایک اہم شخصیت نے فرمائش کر کے خط لکھنے کے لئے کہا ہے۔
بانی کا اس فرمائش پر ردعمل اب تک سامنے نہیں آیا۔
پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے وفاقی وزیر احسن اقبال نے بانی سے فرمائش کی ہے کہ وہ وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھیں۔
محمد نبی کا چیمپئنز ٹرافی کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ
احسن اقبال کو اسلام آباد میں ایک تقریب میں خطاب کے لئے بلایا گیا تو انہوں نے تقریر کرتے ہوئے بانی کے مبینہ خطوط کا ذکر کیا اور اس کے ساتھ ہی ان کو نصیحت کی کہ اگر وہ سنجیدہ ہیں تو خط وزیراعظم شہباز شریف کو لکھیں۔
احسن اقبال نے دعویٰ کیا کہ " سیاسی معاملات کا مرکزی ڈاکخانہ وزیراعظم کا دفتر ہوتا ہے.
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ بانی کی کوئی تجاویز، شکایات ہیں تو وہ وزیراعظم کو خط لکھیں، وہ بار بار آرمی چیف کو خط لکھ کر فوج کو سیاست میں شامل کرنا چاہتے ہیں۔
جشنِ بہاراں؛ سہہ روزہ میلے کیلئے تمام انتظامات مکمل
احس اقبال نے کہا کہ خط لکھنے والوں کو فوج کی سیاسی مداخلت کا 2018 میں چسکا پڑا، جس طرح اس وقت انہیں دھاندلی کے ذریعے اقتدار ملا وہ سمجھتے ہیں دوبارہ اس طرح اقتدار میں آ سکتے ہیں۔
یہ امر دلچسپی سے خالی نہیں کہ خود احسن اقبال کی والدہ آپا نثار فاطمہ سابق ڈکٹیٹر جنرل ضیا الحق کی مجلس شوریٰ کی بدولت قومی سیاست میں ابھر کر آگے آئی تھیں۔ بی بی سی نے23 ستمبر 2019 کو اپنے ایک فیچر میں لکھا، "وہ فوجی ڈکٹیٹرجنرل ضیا الحق کے قریب جانی جاتی تھیں۔"
پراپرٹی پر ایڈوانس انکم ٹیکس، ایف بی آر کا اہم حکمنامہ آ گیا
احسن اقبال نے کہا کہ فوج کے ترجمان بھی کہہ چکے ہیں انہیں دوبارہ کسی سیاسی تجربہ میں شامل نہیں ہونا، بار بارخط لکھ کر فوج کو سیاست میں شامل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو اس موقف کی نفی ہے، جو کہتے ہیں میں بڑا سول حکمرانی کا چیمپئن ہوں۔
احس اقبال نے کہا کہ خط لکھنے والے چاہتے ہیں ان کو ایک بیساکھی مل جائے اس بیساکھی سے دوبارہ اقتدار تک پہنچ جائیں، تحریک انصاف کی ساری سیاست کرپشن کے خلاف تھی لیکن انہوں نے پاکستان کے خزانے پر 190 ملین پاؤنڈ کا ڈاکہ ڈالا ہے۔
لیفٹیننٹ محمد حسن اشرف شہید کی نماز جنازہ ادا
احسن اقبال نے کہا بانی کی چوری کا دستاویزی ثبوت ملا ہے، وکیل علی ظفر، سلمان اکرم راجہ جیسے بڑے وکیلوں پر حیرت ہے کس طرح چوری کے مقدمہ کے وکیل بن کر قوم کے سامنے بیچ رہے ہیں۔ اندھے کو بھی معلوم ہے یہ ڈاکہ، چوری ہے، ملک کا خزانہ لوٹا ہے، اس کی معافی پوری دنیا میں نہیں ہے، امریکہ، برطانیہ، جرمنی میں کوئی لیڈر ایسی چوری کرے تو ساری عمر کے لئے سیاست سے باہر ہو جاتا ہے۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: اقبال نے کہا کہ احسن اقبال نے خط لکھنے
پڑھیں:
22 سال کیلئے خود کو کمر بستہ کرلیں تو اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر لیں گے: احسن اقبال
وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال—فائل فوٹووفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ 22 سال کیلئے خود کو کمر بستہ کرلیں تو اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر لیں گے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی کے لیے پالیسیوں کا تسلسل ناگزیر ہے، کے سی سی آئی کے ممبران اڑان پاکستان میں شرکت کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ملک کی ترقی کے لیے سیاسی استحکام بے حد ضروری ہے، ملک نے بے پناہ کامیابیاں حاصل کیں، بدقسمتی سے لوگ تنقید زیادہ کرتے ہیں۔
وفاقی وزیر احسن اقبال نے ینگ ڈاکٹرز کو آرٹی فیشل انٹیلی جنس ( اے آئی) سیکھنے کا مشورہ دے دیا۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی بہتری چاہتے ہیں تو ہمیں اپنے ماضی پر غور کرنا ہو گا، نواز شریف نے اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کیا اور پالیسیاں بنائیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ 2 سال بعد ہی نواز شریف کی پالیسیوں پر عمل درآمد روک دیا گیا، 1990ء کی پالیسیوں پر مکمل عمل درآمد کے لیے وقت مل جاتا تو بہتری آ جاتی۔
احسن اقبال نے مزید کہا کہ کراچی شہر میں بھتا خوری، بوری بند لاشوں کا راج تھا اور ٹارگٹ کلنگ تھی، نواز شریف کے دور میں کراچی میں امن قائم ہوا، نواز شریف کی قیادت میں زیرو لوڈشیڈنگ ہوئی۔