Jasarat News:
2025-02-19@06:17:58 GMT

ٹرمپ پیوٹن ٹیلی فونک رابطہ بڑی پیش رفت ہے، سعودی عرب

اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT

ٹرمپ پیوٹن ٹیلی فونک رابطہ بڑی پیش رفت ہے، سعودی عرب

سعودی عرب نے ڈونلڈ ٹرمپ اور ولادی میر پیوٹن کے درمیان ٹیلی فونک رابطے کو بڑی پیش رفت قرار دے دیا۔

سعودی عرب کے لیے امریکی اورروسی صدور کی میزبانی باعث مسرت ہے، سعودی عرب ٹرمپ پیوٹن میں ملاقات کا خیر مقدم کرتا ہے۔

عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے یہ اعلان روسی رہنما کے ساتھ تقریباً 90 منٹ کی ٹیلی فونک گفتگو کے بعد کیا، جس میں انہوں نے یوکرین میں تقریباً 3 سال سے جاری ماسکو کے حملے ختم کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔

امریکی صدر نے کہا کہ ہم آخر کار ملاقات کی توقع کرتے ہیں، درحقیقت ہمیں امید ہے کہ وہ سعودی عرب آئیں گے اور میں بھی وہاں جاؤں گا، اور ہم شاید پہلی بار سعودی عرب میں ہی ملیں گے، ہم دیکھیں گے کہ کیا ہم کچھ کر سکتے ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ ملاقات کی تاریخ طے نہیں کی گئی، لیکن یہ عنقریب ہوگی۔ انہوں نے تجویز دی کہ اس ملاقات میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان شریک ہوں گے، ہم ولی عہد کو جانتے ہیں اور میرے خیال میں یہ ملاقات کے لیے بہت اچھی جگہ ہوگی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

سعودی ولی عہد کی ریاض میں امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2025ء)سعودی دارالحکومت ریاض میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روبیو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پوتین کے درمیان آئندہ سربراہی اجلاس کے معاملات کو ترتیب دینے کی تیاریوں کے سلسلے میں ریاض کا دورہ کر رہے ہیں۔

ان کا یہ دورہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی موجودگی میں یوکرین پر امن مذاکرات شروع کرنے پر رضامندی کے بعد کیا جارہا ہے۔سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ریاض میں اپنے امریکی ہم منصب مارکو روبیو سے ملاقات کی۔ دونوں وزرا نے دو طرفہ تعلقات اور مشترکہ دلچسپی کے متعدد علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ اور پیوٹن کی ممکنہ ملاقات؟ اہم اشارہ سامنے آگیا
  • سعودی ولی عہد کی ریاض میں امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات
  • ایران نے مذاکرات کیلئے رابطہ نہیں کیا،امریکی وزیرخارجہ
  • امریکی وزیر خارجہ کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، غزہ کے مستقبل پر بات چیت
  • امریکی وزیر خارجہ کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
  • امریکی وزیر خارجہ اسرائیل کا دورہ مکمل کرکے سعودی عرب پہنچ گئے
  • یوکرین میں امن قائم کرنے کے لیے سخت محنت کررہے ہیں، ٹرمپ
  • یوکرین جنگ بندی: بہت جلد روسی صدر پیوٹن سے مل سکتا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ
  • روسی امریکی مذاکرات سے قبل روسی وزیر خزانہ سعودی عرب میں
  • یوکرین جنگ بندی پر امریکی اور روسی حکام سعودی عرب میں ملاقات کریں گے