پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ بحری مشقیں اختتام پذیر
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ بحری مشق نسیم البحر پندرہ شمالی بحیرہ عرب میں فائر پاور کے مظاہرے کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئی ہے ۔اختتامی تقریب کےمہمان خصوصی کمانڈر رائل سعودی نیول فورسز تھے ۔ چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے بھی میزائل فائرنگ کا مشاہدہ کیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مشترکہ پاک سعودی میری ٹائم مشق کے دوران اینٹی سرفیس ، اینٹی سب میرین وارفیئر اورمربوط سیکیورٹی آپریشنز کئے گئے ۔ دونوں ملکوں کے جہازوں نے زمین سے زمین پر اور فضا میں ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔بحری مشق پاکستان اور سعودی بحریہ کی آپریشنل تیاریوں اور حربی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ تھی ۔
ہر دو سال بعد منعقد ہونے والی نسیم البحر مشق دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری اور مشترکہ مفادات کے تحفظ کے عزم کی عکاس ہے ۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی parliament house Islamabad WhatsAppFacebookTwitter 0 17 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا،
اس حوالے سے نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا ۔
نوٹیفیکشن کے مطابق صدر مملکت نے مجلس شوریٰ کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد آئین کے آرٹیکل 54 کے تحت اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا ہے۔
واضح رہے کہ 24 جنوری کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 12 فروری تک ملتوی کیا گیا تھا تاہم بعد میں شیڈول تبدیل کر کے 18 فروری کر طلب کیا گیا تھا تاہم آج مشترکہ اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کرنے کا نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا۔