بھارت کے 14 سالہ بچے نے ایک دن میں 6 عالمی ریکارڈ بنالیے
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
نئی دہلی:14 برس عمر کے ایک بھارتی بچے آریان شکلا نے، جو غیر معمولی حسابی مہارت کے باعث ’’انسانی کیلکولیٹر‘‘ کہلاتا ہے، نے ایک ہی دن میں 6گنیز ورلڈ ریکارڈ بنا کر دنیا کو حیران کر دیا۔
میڈیا ذرائع کے مطابق آریان نے تقریباً ایک سال پہلے عالمی ریکارڈ پہلی مرتبہ اس وقت بنایا تھا جب انہوں نے اطالوی ٹی وی شو لو شو دی ریکارڈ کے سیٹ پر محض 25.
دبئی میں آریان نے درج ذیل ریکارڈز نام کیے ہیں۔
30.9 سیکنڈز میں 100 چار ہندسوں کے نمبروں کو ذہنی طور پر جمع کیا۔
ایک منٹ 9.68 سیکنڈز میں 200 چار ہندسوں کے نمبروں کو جوڑا۔
18.71 سیکنڈز میں 50 پانچ ہندسوں کے نمبروں کو جمع کیا۔
5 منٹ 42 سیکنڈز میں 2پانچ ہندسوں کے نمبروں کو ضرب دیا۔
51.69 سیکنڈز میں 2پانچ ہندسوں کے نمبروں کو ضرب دیا۔
2 منٹ 35.41 سیکنڈز میں 2آٹھ ہندسوں کے نمبروں کو ضرب دیا۔
یہ تمام کارنامے ایک ہی دن میں انجام دے کر آریان نے عالمی ریکارڈ کی دنیا میں اپنی دھاک بٹھا دی۔ ان کی شاندار ذہنی صلاحیتوں کو دیکھتے ہوئے ماہرین کا ماننا ہے کہ وہ مستقبل میں مزید غیر معمولی ریکارڈ قائم کر سکتے ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ہندسوں کے نمبروں کو سیکنڈز میں
پڑھیں:
کراچی میں ٹینکر نے 4 سالہ بچے کی جان لے لی
پولیس کا کہنا ہے کہ بچہ کھیلتے ہوئے سڑک پار کر رہا تھا کہ ٹینکر کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا، تاہم واقعے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ٹینکر نے 4 سالہ بچے کی جان لے لی۔ ریسکیو حکام کے مطابق بلدیہ ٹاؤن کے علاقے عابد آباد کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک بچہ جاں بحق ہوگیا، جس کی لاش سول اسپتال منتقل کی گئی، جہاں اس کی شناخت 4 سالہ عفان کے نام سے ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچہ کھیلتے ہوئے سڑک پار کر رہا تھا کہ ٹینکر کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا، تاہم واقعے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔