غزہ سے منتقلی کے بجائے ٹرمپ غزہ کی تعمیر اور غیر جموری قوتوں پر توجہ دیں، فیصل محمد
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
ممتاز تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ مشرق وسطی میں پائیدار امن کی خاطر ایران سمیت تمام گلف ریاستوں کیساتھ " شٹل ڈپلومیسی" کے ذریعے مسائل کو حل کیا جائیگا تو غزہ کی تعمیر نو جس کیلئے ایک کثیر رقم درکار ہے، مسلم دنیا بھی حصہ ڈالے گی اور ٹرمپ کا وہ وعدہ "جنگوں کے بغیر پرُامن دنیا" شرمندہ تعبیر ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ ٹرمپ کا غزہ سے فلسطینیوں کی منتقلی کا پلان مسلم دنیا سمیت کسی کو قابل قبول نہیں ہوگا، اور نہ ہی اس حوالے سے نتن یاہو کی یہ تجویز کہ سعودی عرب انہیں اپنے ملک میں جگہ دے، سعودی عرب سمیت کسی اسلامی ریاست کو قبول ہوگا۔ یہ بات عالمی مصالحتکار نے ’’اسلام ٹائمز‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ اگر ٹرمپ اپنی اس مقبولیت کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں، جس کی وجہ سے وہ دوبارہ اقتدار میں آئے تو انہیں ایسے اقدامات اٹھانے ہونگے جن سے عالمی سطح پر سراہا جائے، ان میں سب سے پہلے غزہ اور لبنان سمیت تمام علاقوں پر جنگ بندی پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے۔
فیصل محمد نے کہا کہ اسرائیل، جارجیا، شام، پاکستان، تیونس سمیت ایسے ممالک جہاں غیر جمہوری طاقتیں برسرپیکار ہیں، وہاں اصلاحات کی شرط پر امریکی امداد بحال کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ مشرق وسطی میں پائیدار امن کی خاطر ایران سمیت تمام گلف ریاستوں کیساتھ " شٹل ڈپلومیسی" کے ذریعے مسائل کو حل کیا جائیگا تو غزہ کی تعمیر نو جس کیلئے ایک کثیر رقم درکار ہے، مسلم دنیا بھی حصہ ڈالے گی اور ٹرمپ کا وہ وعدہ "جنگوں کے بغیر پرُامن دنیا" شرمندہ تعبیر ہوگا ورنہ اسرائیل کی کاراوائیاں مشرق وسطی میں امن قائم نہیں ہونے دینگیں۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا
اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا۔ آج منگل صبح 11 بجے طلب کیا ہے۔
اجلاس میں ملکی کی سیاسی اور معاشی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی اور کابینہ کمیٹیوں کے فیصلوں کی توثیق بھی کی جائے گی۔