ایک لاکھ طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تیاریاں مکمل
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب حکومت نے طلباء میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تیاری مکمل کرلی، صوبے کے ایک لاکھ طلباء میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے۔ لیپ ٹاپس کے ماڈل اور مارکیٹ قیمت کی تفصیلات بھی سامنے آگئیں۔
پنجاب میں طلباء کیلئے مفت لیپ ٹاپس اسکیم شروع ہونے کو ہے، پنجاب حکومت آئندہ ماہ جدید لیپ ٹاپس کی فراہمی شروع کردے گی، صوبے کے ایک لاکھ 10 ہزار طلباء میں لیپ ٹاپس تقسیم ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق جو لیپ ٹاپس طلبہ کو دیئے جائیں گے ان کا ماڈل کور آئی 7 ہوگا، صرف سرکاری جامعات، کالجز اور میڈیکل کالجز کے طلباء کو لیپ ٹاپس دیئے جائیں گے، نجی تعلیمی اداروں کے طلباء کو لیپ ٹاپس نہیں ملیں گے۔
وزیر تعلیم پنجاب کے مطابق ایک لیپ ٹاپ کی مارکیٹ قیمت 3 لاکھ روپے ہے، پنجاب حکومت نے 2 لاکھ 30 ہزار میں ایک لیپ ٹاپ خریدا ہے۔
محکمہ تعلیم کے مطابق پورٹل کی تیاری کی جارہی ہے جس پر طلباء اپلائی کرکے لیپ ٹاپس حاصل کرنے کی دوڑ میں شامل ہوسکیں گے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: میں لیپ ٹاپ لیپ ٹاپس
پڑھیں:
حکومت پاکستان کا آزاد کشمیر میں ایئرپورٹ تعمیر کرنے کا فیصلہ
حکومت پاکستان کا آزاد کشمیر میں ایئرپورٹ تعمیر کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی حکومت نے سمندر پار پاکستانیوں کے مطالبے پر آزاد جموں وکشمیر میں انٹرنیشنل ایئرپورٹ بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سمندر پار پاکستانیوں کے دیرینہ مطالبے پر وفاقی حکومت نے آزاد جموں وکشمیر میں بین الاقوامی ایئرپورٹ بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
اس حوالے سے کچھ عرصہ قبل وزیراعظم شہباز شریف کو اس سلسلے میں کشمیری نژاد برطانوی ممبران پارلیمنٹ کا لکھا گیا ایک خط بھی منظر عام پر آیا ہے جس میں اس مطالبے کی حمایت کی گئی ہے۔برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ کر آزاد کشمیر میں ایئرپورٹ کی تعمیر پر زور دیا تھا۔اوور سیز پاکستانیوں کے پرزور مطالبہ کے بعد وفاقی حکومت کی ہدایت پر اسلام آباد میں ایئرپورٹس اتھارٹی نے اس منصوبے کے لیے کنسلٹنسی فرم کی خدمات حاصل کرنے کا اشتہار بھی جاری کر دیا ہے۔حکام کے مطابق اہل کنسلٹنٹس طے شدہ طریقہ کار کے مطابق ٹینڈر کے عمل میں حصہ لے سکتے ہیں۔