سندھ میں سرکاری ملازمتوں کیلیے عمر کی حد میں 5 سال توسیع
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
کراچی:سندھ کابینہ نے سرکاری ملازمتوں کے لیے عمر کی حد میں 5سال اضافے کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت اب امیدوار 33 سال کی عمر تک سرکاری نوکری کے لیے اہل ہوں گے۔
یہ فیصلہ وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں کیا گیا، جہاں مختلف ایجنڈوں پر غور کیا گیا، جن میں سے ایک سرکاری ملازمتوں کی عمر کی حد میں توسیع بھی تھا۔
اجلاس کے بعد وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس اقدام کا مقصد صوبے میں روزگار کے مواقع کو وسعت دینا ہے، خاص طور پر ان افراد کے لیے جو عمر کی حد عبور کر چکے تھے لیکن سرکاری ملازمت کے خواہشمند تھے۔
انہوں نے وضاحت کی کہ اس فیصلے کا اطلاق سندھ پولیس اور سندھ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے دی جانے والی ملازمتوں پر نہیں ہوگا۔ اس سے قبل سرکاری ملازمتوں کے لیے زیادہ سے زیادہ عمر 28 سال تھی، جسے اب بڑھا کر 33 سال کر دیا گیا ہے۔
یہ اقدام صوبے میں سرکاری نوکریوں پر عائد پابندیوں اور بیروزگاری کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے، تاکہ زیادہ سے زیادہ امیدواروں کو روزگار کے مواقع مل سکیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سرکاری ملازمتوں عمر کی حد کے لیے
پڑھیں:
بشریٰ بی بی کی 26 نومبر احتجاج کیس میں عبوری ضمانت میں توسیع
بشریٰ بی بی کی 26 نومبر احتجاج کیس میں عبوری ضمانت میں توسیع WhatsAppFacebookTwitter 0 17 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے 26 نومبر احتجاج کیس میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔
تفصیلات کے مطابق ڈیوٹی جج محمد افضل مجوکا نے سابق وزیراعظم کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 26 نومبر احتجاج پر درج مقدمات میں ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست پر سماعت کی، شمسہ کیانی ایڈووکیٹ بشریٰ بی بی کی جانب سے عدالت میں پیش ہوئیں۔
ایڈیشنل سیشن جج عامر ضیاء کی عدم دستیابی کے باعث سماعت جج افضل مجوکا نے کی۔
عدالت نے بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 25 فروری تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی، بشریٰ بی بی کے خلاف تھانہ رمنا میں مقدمہ درج ہے۔