Jasarat News:
2025-04-19@07:03:37 GMT

ضلع کرم میں 98 بنکرز مسمار، طویل خندق بھی بند کر دی گئی

اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT

ضلع کرم میں 98 بنکرز مسمار، طویل خندق بھی بند کر دی گئی

لوئر کرم: کوہاٹ امن معاہدے کے تحت ضلع کرم میں بنکرز مسماری کا عمل جاری ہے، لوئر کرم میں مجوعی طور پر اب تک 98 بنکرز مسمار ہوچکے ہیں۔

ضلع کرم میں بنکرز کی مسماری کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق پائیدار اور دیرپا امن و امان کے قیام کے لیے کوششیں مسلسل جاری ہیں اور اس سلسلے میں لوئر کرم کے مختلف علاقوں میں اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

حکام کے مطابق لوئر کرم کے گاؤں بالش خیل اور خار کلی میں مزید 4 بنکرز کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا گیا جبکہ ان علاقوں میں مجموعی طور پر اب تک 98 بنکرز کو مسمار کیا جاچکا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 48 بڑے بنکرز کو دھماکہ خیز مواد کی مدد سے تباہ کیا گیا جبکہ 50 چھوٹے اور جنگوں میں استعمال ہونے والے بنکرز کو بھاری مشینری کے ذریعے ختم کر دیا گیا ہے۔

علاقے میں جاری کاروائی کے دوران 1725 فٹ طویل خندق کو بھی بھاری مشینری کی مدد سے بند کر دیا گیا تاکہ کسی بھی قسم کی نقل و حرکت کو روکا جاسکے۔

ذرائع کے مطابق مینگک اور جینداڑی میں فریقین کی جانب سے رات گئے ایک دوسرے کو چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں سے نشانہ بنایا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ چکی ہے، جس کے بعد فائرنگ کا تبادلہ رک گیا ہے۔ صورتحال پر قابو پانے کے لیے سیکیورٹی فورسز علاقے میں موجود ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: لوئر کرم بنکرز کو

پڑھیں:

ایک ہفتے کے دوران کتنی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا؟ رپورٹ جاری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ایک ہفتے کے دوران 16 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ادارہ شماریات کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں صفراعشاریہ سات، سالانہ بنیادوں پر شرح میں دو اعشاریہ سات فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

ایک ہفتے کے دوران 16 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا، ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے حوالے سے رپورٹ جاری کر دی۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ملک میں 18 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی جبکہ ایک ہفتے کے دوران 16 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.7 فیصد کمی ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 2.7 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ آٹے کے20 کلو کے تھیلے کی قیمت میں 40 روپےکمی ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق 20 کلو آٹے کے تھیلے کی اوسط قیمت 1666 روپے سے کم ہو کر 1626 روپے ہو گئی۔ گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2330 روپے میں دستیاب تھا۔

ادارہ شماریارت کی رپورٹ میں کہا گیا کہ زندہ مرغی کی قیمت 55 روپے کمی کے ساتھ 438 روپے فی کلو رہی، گزشتہ ہفتے کے دوران چینی کی قیمت میں 49 پیسے فی کلو کمی ہوئی۔ ایل پی جی سلنڈر 30 روپے سستا ہو گیا۔

رپورٹ کے مطابق ٹماٹر 16 روپے کمی کے ساتھ 55 روپے فی کلو دستیاب رہے، پیاز کی قیمت 6 روپے کمی کے ساتھ 52 روپے فی کلو رہی، لہسن 42 روپے کمی کے ساتھ 430 روپے فی کلو دستیاب رہا، گرمی کی شدت کے باوجود انڈوں کی قیمت کم نہ ہو سکی۔ انڈوں کی قیمت 234 روپے فی درجن برقرارہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ دال مسور، دال ماش، گھی اورکیلا سستی ہونے والی اشیا میں شامل ہے، مہنگی ہونے والی اشیا میں دال چنا کی قیمت 3 روپے فی کلو بڑھ گئی، چھوٹے گوشت کی قیمت دو ہزار روپے فی کلو سے تجاوز کر گئی۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق چھوٹا گوشت 2012 روپے اور بڑا گوشت 1088 روپے فی کلو دستیاب ہے، تازہ دودھ، چاول، دال مونگ ، سیگریٹ سمیت متعدد اشیا کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
مزیدپڑھیں:عوام کے لیے بری خبر، بجلی سستی ہوئی تو گیس مہنگی ہو گئی

متعلقہ مضامین

  • ایک ہفتے کے دوران کتنی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا؟ رپورٹ جاری
  • ایک ہفتے کے دوران 16 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ؟ رپورٹ جاری
  • آندھی طوفان، شدید بارش اور ژالہ باری کا الرٹ جاری
  • چین طویل عرصے سے کمبوڈیا کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار رہا ہے، چینی صدر
  • پاک-افغان مشترکہ کمیٹی کا طویل عرصے بعد کابل میں اجلاس
  • لاہور میں ہر گھر کے 3 سے 4 افراداس بیماری میں مبتلا ، اہم ہدایات جاری
  • طویل مدت بعد  پاکستانی سیکریٹری خارجہ کا دورہ بنگلہ دیش
  • سیاسی روزہ رکھا ہوا ہے، روزہ طویل نہیں ہو سکتا، وقت آنے پر کھولوں گا.شیخ رشید
  • لاہور کی فیملی عدالتوں میں طلاق کی شرح میں غیرمعمولی اضافہ
  • ابھی خاموش ہوں،سیاسی روزہ رکھا ہے، طویل نہیں مگر وقت آنے پر کھولوں گا ، شیخ رشید