Jasarat News:
2025-02-19@05:39:06 GMT

پی پی حکومت کراچی کے اداروں اور وسائل پر قابض ہے،منعم ظفر

اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT

پی پی حکومت کراچی کے اداروں اور وسائل پر قابض ہے،منعم ظفر

کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ  پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کراچی کے اداروں اور وسائل پر قابض ہے۔

ملیر میں پھولوں کی نمائش کا افتتاح  کرنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منعم ظفر خان نے کہا کہ جماعت اسلامی اپنے وعدے کے مطابق اختیارات سے بڑھ کر دیانت کے ساتھ اپنے9 ٹاؤنز میں کام کررہی ہے اور ہمارے ٹاؤن چیئر مینوں نے اپنے محدود وسائل اور بجٹ سے پانی اور سیوریج کے مسائل بھی حل کروائے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم مسائل حل کروانے کے ساتھ ساتھ ان لوگوں کو بھی بے نقاب کریں گے جو کراچی کے لوگوں کا حق کھارہے ہیں،ہم ان کے خلاف مزاحمت کا راستہ بھی اختیار کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ مختصر وقت اور محدود وسائل میں جماعت اسلامی نے 9 ٹاؤنز میں 125 سے زائد پارکس بحال کیے، اوپن ائیر جم بنائے۔ پھولوں کی نمائش، روڈ سائٹ جنگل اور گرین بیلٹ بنائے۔

منعم ظفر خان نے ماڈل ٹاؤن کے چیئرمین، وائس چیئرمین، میونسل کمشنر امداد علی شاہ،ڈائریکٹر پارک اور پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے پھولوں کی نمائش کے پروگرامات ناپید ہوچکے تھے،ہم نے ان نمائشوں کو فروغ دیا۔

امیر جماعت کا کہنا تھا کہ انٹر بورڈ کے نتائج کے موقع پر بھی جماعت اسلامی واحد جماعت تھی جن نے کراچی کے طلبہ و طالبات کے لیے آواز بلند کی۔ 12 فروری کو انٹر بورڈ کی بنائی ہوئی کمیٹی نے رپورٹ پیش کردی ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ کراچی کے طلبہ کی تعلیمی نسل کشی کرنے والوں کو بے نقاب اور  سخت سزا دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت شہر کے نوجوانوں کو مایوسی کی جانب دھکیل رہی ہے۔ جماعت اسلامی اور الخدمت کے تحت بنوقابل کے 3.

0 پروگرامات مکمل ہوچکے ہیں اوراب 4.0 کا آغاز ہوگیا ہے۔ ہم کراچی کے نوجوانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

قبل ازیں امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے امیرضلع ائیر پورٹ محمد اشرف، رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق، چیئرمین ماڈل کالونی ٹاؤن ظفر احمد خان، وائس چیئرمین فیصل باسط کے ہمراہ  ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کے تحت آر سی ڈی گراؤنڈ ملیر میں پھولوں کی10روزہ نمائش کا افتتاح کیا۔

نمائش میں عوام کے لیے رنگ برنگے پھولوں کے ساتھ بچوں کے لیے جھولے اور مختلف اسٹالز بھی لگائے گئے ہیں۔ماڈل ٹاؤن کے تحت چلنے والے اسکول کی جانب سے بچوں نے ٹیبلو بھی پیش کیا۔

ٹاؤن چیئرمین ظفر احمد خان نے منعم ظفر خان،  محمد اشرف، محمد فاروق ودیگر مہمانان گرامی کو گلدستہ پیش کیا۔اس موقع پر سینئر ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات صہیب احمد،یوسی چیئر مینز، کونسلرز اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی پھولوں کی کراچی کے نے کہا کہا کہ

پڑھیں:

کراچی کاتعلیمی نظام بہتر کرنا چاہتے ہیں‘ڈپٹی میئر

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس کشمیر روڈ میں محکمہ اسکول تعلیم و خواندگی حکومت سندھ کے زیراہتمام بعنوان ’’سائنس ان سندھ‘‘ نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت سندھ اور تھر ایجوکیشن الائنس کی جانب سے منعقدہ نمائش سائنس کو مزید جدت اور فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوگی، طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کے لیے میں یہاں آیا ہوں، سندھ حکومت کراچی کے تعلیمی نظام کو مزید بہتر بنانے کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے، کراچی کے طلبا و طالبات کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے لیے سندھ حکومت کوشاں ہے، ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا کہ سائنسی تعلیم کے فروغ کو مدنظر رکھتے ہوئے سندھ حکومت تعلیمی اداروں میں اسٹیم ایجوکیشن کے فروغ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، اس سلسلے میں رواں تعلیمی سال کو ’’سائنس ان سندھ‘‘ کے طور پر منایا جا رہا ہے جس کا مقصد طلبا و طالبات کی تخلیقی اور سائنسی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے، طلبہ کے تیار کردہ آرٹ ورک اور سائنسی ماڈلز متاثر کن ہیں، محدود مواقع کے باوجود انہوں نے غیرمعمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیاہے، ہمیں اپنے بچوں کو عالمی
معیار کے مطابق تعلیم دینے کے لیے ان کی مہارتوں پر مزید کام کرنا ہوگا،محکمہ اسکول تعلیم و خواندگی حکومت سندھ کے تمام اسکولوں میں لیبارٹریز کو فعال بنانے کے لیے بھی اقدامات کررہا ہے، انہوں نے کہاکہ سرکاری اور نجی اسکولوں کے طلبہ کو یکساں سائنسی تعلیمی مواقع فراہم کرنے کے لیے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے، سائنسی تحقیق اور جدت کسی بھی قوم کی ترقی کی بنیاد ہیں، طلبہ کو اس پلیٹ فارم کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو مزید نکھارنا چاہیے، ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے طلبہ کی محنت اور لگن کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ نمائش ان کی تخلیقی سوچ اور سائنسی صلاحیتوں کی بہترین عکاس ہے، اس نمائش میں طلبہ نے اپنی سائنسی تحقیق اور تخلیقات کو پیش کیا، نمائش سے طلبہ میں تخلیقی صلاحیتوں اجاگر ہوں گی اور ان کے سائنسی رجحانات پروان چڑھیں گے، تعلیمی اداروں میں سائنسی نمائشوں سے بچوں کو سیکھنے کے مواقع ملیں گے۔
ڈپٹی میئر

متعلقہ مضامین

  • امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کے تحت یوسی 8 فتح پارک میں پھولوں کی نمائش کے دوسرے دن کا افتتاح کررہے ہیں.
  • امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان امیر جماعت اسلامی ضلع کورنگی مرزا فرحان بیگ ، ٹاؤن چیئرمین لانڈھی عبدالجمیل خان کے ہمراہ’’ سنورتا لانڈھی پروگرام‘‘ فیز ون کے سلسلے میں 12000 روڈ کی تزین و آرائش، دانش پارک کی بحالی، گرین بیلٹ اور آئی لینڈ کا افتتاح
  • جماعت اسلامی کا ہرٹائون کراچی کا ماڈل ٹائون بن رہا ہے،منعم ظفر خان
  • کراچی کاتعلیمی نظام بہتر کرنا چاہتے ہیں‘ڈپٹی میئر
  • ڈمپر و ٹینکر ز سے اموات ، جماعت اسلامی کی سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن ، منعم ظفر کا 21فروری کو شہر بھر میں احتجاج کا اعلان
  • جماعتِ اسلامی کا کراچی میں جمعے کو احتجاج کا اعلان
  • ملک میں با صؒاحیت لوگوں کی نہیں دیانت دار و اہل قیادت کی کمی ہے،منعم ظفر
  • ایٹکو لیبارٹری ملازمین خود کو تنہا نہ سمجھیں، منعم ظفر
  • سندھ حکومت تعلیم کا بیڑا غرق کرکےجعلی ڈومیسائل کے ذریعے لوگوں کا حق مارہی ہے، منعم ظفر
  • جعلی ڈومیسائل کے ذریعے کراچی کے طلباء کا حق مارا جارہا ہے، منعم ظفر خان