سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے مقدمات کی سماعت کیلئے 9 بینچز تشکیل
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
اسلام آباد:سپریم کورٹ میں نئے ججز کی تقرری کے بعد آئندہ ہفتے کا ججز روسٹر اور کاز لسٹ جاری کر دی، مقدمات کی سماعت کے لیے 9 بینچز تشکیل دیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بینچ نمبر ایک میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس شفیع صدیقی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب شامل ہیں۔
اسی طرح بینچ نمبر 2 سینئر پیونی جج جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عقیل احمد عباسی پر مشتمل ہوگا۔
مقدمات کی سماعت کے لیے تشکیل کردہ بینچ نمبر تین میں جسٹس منیب اختر اور جسٹس عائشہ ملک شامل ہیں۔
اسی طرح بینچ 4 جسٹس جمال مندو خیل اور جسٹس عامر فاروق، بینچ پانچ جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس عرفان سعادت اور جسٹس ملک شہزاد پر مشتمل ہوگا۔
بینچ 6 میں جسٹس شاہد وحید اور جسٹس شکیل احمد شامل جبکہ بینچ 7 جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس صلاح الدین پنہور اور جسٹس اشتیاق ابراہیم پر مشتمل ہوگا۔
بینچ 8 جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال حسن پر مشتمل ہے جبکہ بینچ نمبر 9 میںجسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل شامل ہوں گے۔
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ 18 سے 20 فروری تک سماعت کرے گا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اور جسٹس
پڑھیں:
سپریم کورٹ: عمران خان کی قتل کیس میں سزا کے خلاف اپیل سماعت کے لیے منظور
سپریم کورٹ نے شہری عمران خان کی قتل کیس میں سزا کے خلاف اپیل سماعت کے لیے منظور کرلی۔ جسٹس مسرت ہلالی کے 3 رکنی بینچ نے اپیل سماعت کے لیے منظور کرکے نوٹس جاری کردیا ہے۔
مجرم عمران خان کو میانوالی میں سوتیلی ماں کو قتل پر پھانسی سزا سنائی گئی تھی۔ ٹرائل کورٹ کی پھانسی کی سزا کو لاہور ہائیکورٹ نے بھی برقرار رکھا تھا۔ میانوالی کے رہائشی عمران خان نے سزا کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سپریم کورٹ عمران خان قتل کیس