سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر شعیب شاہین کے درمیان جھگڑا کیسے ہوا؟ واقعے کی عینی شاہد نے بتادیا۔

فواد چوہدری اور شعیب شاہین کے درمیان جھگڑے کی عینی شاہد نادیہ خٹک نے بتایا کہ فواد چوہدری نے شعیب شاہین کو مکا مارا تو وہ زمین پر گرگئے تھے، جس سے ان کے ہاتھ پر چوٹ آئی ہے۔

نادیہ خٹک نے کہا کہ شعیب شاہین کی ہڈی نہیں ٹوٹی، زمین پر گرنے سے ہاتھ پر چوٹ آئی۔

فواد چوہدری کا مارنے کے بعد صلح ہونے کا دعویٰ، شعیب شاہین کا انکار

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے مارنے کے بعد صلح ہونے کا دعویٰ کر دیا جبکہ شعیب شاہین نے انکار کر دیا ہے۔

خیال رہے کہ دونوں رہنماؤں کی لڑائی اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر 5 پر ہوئی تھی، جس میں فواد چوہدری نے بیرسٹر شعیب شاہین کو تھپڑ مارا تھا۔

دوسری جانب  شعیب شاہین نے فواد چوہدری سے صح کرنے سے انکار کردیا ہے۔

 اڈیالا جیل کے باہر گفتگو میں شعیب شاہین نے کہا کہ ہمیں ان ٹاؤٹس سے کوئی صلح نہیں کرنی ہے، انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ انہوں نے فواد چوہدری کے حملے کا چار گنا جواب دے دیا تھا۔

جھگڑے کے بعد فواد چوہدری اڈیالہ جیل کے اندر چلے گئے تھے، جبکہ
شعیب شاہین کو سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے اندر بلا لیا تھا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: فواد چوہدری نے شعیب شاہین کو

پڑھیں:

حکومت نے تحریک انصاف سے مذاکرات کا اہم موقع گنوا دیا: بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ حکومت نے پاکستان تحریک انصاف سے مذاکرات کا اہم موقع گنوادیا۔ 

اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا کہ شیر افضل مروت کو ڈسپلن کی خلاف ورزی پر پارٹی سے نکالا گیا۔

 ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان پاک فوج کی قربانیوں کو تسلیم  کرتے ہیں، لیکن فوج اور عوام میں خلیج نہیں ہونی چاہیے۔

بیرسٹر گوہر نے شعیب شاہین اور  فواد چوہدری کے درمیان تنازع پر شدید افسوس کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے شعیب شاہین پر فواد چودھری کے حملے کو سنگدلانہ اقدام اور حیوانی جبلت کا اظہار قرار دے دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • شعیب شاہین، فواد چوہدری کی لڑائی پر ایف آئی آر کٹنی چاہیے،سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی
  • پاکستان میں معاشی انقلاب، فواد چوہدری بمقابلہ شعیب شاہین، اصل معاملہ کیا ہے؟
  • حکومت نے تحریک انصاف سے مذاکرات کا اہم موقع گنوا دیا: بیرسٹر گوہر
  • ’فواد چوہدری کو ان حرکتوں سے باز رہنا چاہیے‘، فیصل چوہدری نے اپنے بھائی کے بارے میں کیا کہا؟
  • پی ٹی آئی کی شعیب شاہین پر فواد چوہدری کے حملے کی مذمت
  • تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے شعیب شاہین پر فواد چودھری کے حملے کو سنگدلانہ اقدام قرار دیدیا
  • پی ٹی آئی کی فواد چودھری کی جانب سے شعیب شاہین پر تشدد کی مذمت
  • فواد چوہدری کا شعیب شاہین پر حملہ سنگدلانہ اقدام ہے، پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی
  • فواد کا شعیب شاہین پر حملہ سنگدلانہ اقدام ہے، PTI سیاسی کمیٹی
  • ’فواد چوہدری نے شعیب شاہین کو نہیں پوری تحریک انصاف کے منہ پر طمانچہ مارا‘