للت مودی کو پھر محبت مل گئی، سشمیتا سین سے بریک اپ کی تصدیق
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
ممبئی(شوبز ڈیسک)انڈین پریمیئر لیگ کے بانی اور سابق چیئرمین، کرکٹ ایڈمنسٹریٹر اور بزنس مین للت مودی کو دوبارہ محبت مل گئی۔
ویلنٹائن ڈے کے موقع پر انھوں نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انکی لیڈی لَو بھی نظر آرہی ہیں، جس سے اس بات کی بھی تصدیق ہوگئی ہے کہ ان کا بالی وڈ اداکارہ سشمیتا سین سے بریک اپ ہوگیا ہے۔
شیئر کی گئی ویڈیو میں انھوں نے اپنی پارٹنر کے نام کا تو انکشاف نہیں کیا ہے لیکن متعدد تصاویر ضرور شیئر کی ہے، البتہ یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ ان دونوں کے تعلقات 25 برس پر محیط ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل للت مودی کی مینال مودی سے 1991 میں شادی ہوئی تھی اور یہ دونوں مینال کی کینسر سے 2018 میں موت تک اکٹھے رہے۔
للت مودی نے مذکورہ پوسٹ میں لکھا جی ہاں میں دو بار خوش قسمت رہا۔ 25 سال کی دوستی محبت میں بدل جاتی ہے۔ یہ دو بار ہوا۔ ایسا آپ سب کے ساتھ بھی ہوتا ہوگا۔
اس پوسٹ کے فوری بعد ہی مبارکباد کے پیغامات آنے لگے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل انھوں نے 2022 میں سشمیتا سین کے ساتھ تعلقات پر مبنی تصاویر شیئر کی تھیں۔
مزیدپڑھیں:سرکاری ملازمت کیلئے عمر میں 5 سال رعایت کی منظوری
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: شیئر کی
پڑھیں:
سشمیتا سین کی سابقہ بھابھی مالی مشکلات کے باعث کپڑے بیچنے پر مجبور ہوگئیں
ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی وڈ کی معروف فلم اسٹار سشمیتا سین کی سابقہ بھابھی چارو اسوپا مالی مشکلات کے باعث آن لائن شلوار قمیض اور ساڑھیاں فروخت کرنے پر مجبور ہوگئیں۔
انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق چارو اسوپا ٹیلی ویژن کی اداکارہ اور سشمیا سین کی سابقہ بھابھی ہیں جو حال ہی میں بیٹی زیانا کے ہمراہ ریاست راجستھان میں اپنے آبائی شہر بیکانیر منتقل ہوئیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر چارو اسوپا کی ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں وہ آن لائن شلوار قمیض اور ساڑھیاں فروخت کر رہی ہیں، ایسے میں صارفین نے ان کے مالی حالات پر سوال اٹھایا۔
چارو اسوپا نے میڈیا سے گفتگو میں تصدیق کی کہ انہوں نے آن لائن کپڑے فروخت کرنے کا کام شروع کیا ہے۔
ٹیلی ویژن کی اداکارہ نے کہا کہ میں اپنے آبائی شہر بیکانیر شفٹ ہوگئی ہوں اور فی الحال والدین کے ساتھ رہائش پذیرا ہوں، زیانہ اور مجھے یہاں منتقل ہوئے ایک ماہ سے زیادہ کا عرصہ ہوگیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ممبئی میں رہنا اب آسان نہیں کیونکہ وہاں رہائش مہنگی ہے، میرا ماہانہ 1 سے 1.5 لاکھ روپے خرچہ ہے جس میں گھر کا کرایہ اور دیگر چیزیں شامل ہیں۔
مالی حالات کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ جب آپ کچھ نیا شروع کرتے ہیں تو ہر کوئی جدوجہد کرتا ہے تو پھر میرے معاملے میں کیا فرق ہے؟ میں آرڈر لینے سے لے کر پیکج بھیجنے تک اسٹاک حاصل کرنے تک سب کچھ خود کر رہی ہوں۔
اداکارہ نے بتایا کہ جب میں اداکاری کیلیے ممبئی آئی تھی تو یہ بھی آسان نہیں تھا، میں نے نام بنانے کیلیے بہت جدوجہد کی، اب میں سوچتی ہوں کہ میں اپنے بچے پر توجہ مرکوز کروں اور نئے کاروبار پر توجہ دوں۔
چارو اسوپا معروف بالی وڈ اداکارہ سشمیتا سین کے بھائی راجیو سین کی سابقہ اہلیہ ہیں جن کی طلاق کا معاملہ سرخیوں میں رہا تھا، سابق جوڑے کی ایک بیٹی زیانا ہے جو والدہ کے ساتھ رہتی ہیں۔
سابق شوہر سے متعلق چارو اسوپا نے کہا کہ وہ ہمیشہ بیٹی سے ملنے آتے ہیں، ممبئی چھوڑنے سے پہلے میں نے انہیں اپنے منصوبوں کے بارے میں اطلاع دی تھی۔
آن لائن کپڑے بیچنے کی وجہ بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ ایسا نہیں ہے کہ میں کسی بڑے پروجیکٹ کی شوٹنگ کر رہی ہوں بلکہ زیانا پر توجہ مرکوز کرنا چاہتی ہوں اور میں یہاں سے ڈیجیٹل مواد کی شوٹنگ بھی کر سکتی ہوں، اگر مجھے شوٹ کیلیے سفر کرنا پڑے تو گھر واپس آنے کا سب سے اچھا حصہ یہ ہے کہ میں زیانا کو ہمیشہ نانی کے ساتھ چھوڑ جاؤں۔
مزیدپڑھیں:پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کوجسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا