WE News:
2025-02-19@06:14:57 GMT

چیمپئنز ٹرافی 2025 کا کوریج پلان منظر عام پر آگیا

اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT

چیمپئنز ٹرافی 2025 کا کوریج پلان منظر عام پر آگیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے 19 فروری سے 9 مارچ تک ہونے والی آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 کے نشریاتی انتظامات کی تفصیلات بیان کر دیں۔

یہ بھی پڑھیں:آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ جاری، نعمان علی پانچویں پوزیشن پر آگئے

ٹورنامنٹ پاکستان اور دبئی بھر میں منعقد کیا جائے گا، جس میں 8 ٹیمیں 19 دنوں سے زائد عرصے کے لیے مدمقابل ہوں گی۔

ایونٹ کا آغاز 19 فروری کو دفاعی چیمپیئن پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان مقابلے سے ہوگا، جس کے بارے میں امید ہے کہ شائقین کو ایک دلچسپ افتتاحی میچ دیکھنے کو ملے گا۔

چیمپیئن شپ کا فائنل 9 مارچ کو شیڈول ہے، جس میں فاتح ٹیم کو شاندار سفید جیکٹ سے نوازا جائے گا۔

دنیا بھر میں شائقین آئی سی سی کے براڈکاسٹ اور آڈیو پارٹنرز کے ذریعے جامع کوریج سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان، امپائرز پینل میں پاکستانی بھی شامل

میچز 80 سے زیادہ خطوں میں ICC.

tv کے ذریعے براہ راست دیکھا جا سکے گا۔ ICC میچ سینٹر پر تمام 15 میچوں کی مفت آڈیو اسٹریمنگ کے علاوہ آئی سی سی کی ویب سائٹ پر لائیو بال بائی بال کمنٹری بھی قابل رسائی ہوگی۔

انڈیا میں  چیمپیئن شپ نشریات JioStar  نشر کرے گا۔ اس دوران انگریزی، ہندی، مراٹھی، بنگالی اور تامل سمیت 9 زبانوں میں کوریج پیش کی جائے گی۔

 JioHotstar دیکھنے کے منفرد تجربے کے لیے ملٹی کیمرہ فیڈز کے ساتھ لائیو اسٹریمنگ فراہم کرے گا۔ ٹیلی ویژن کے لیے ایونٹ کو مختلف زبانوں میں اسٹار اسپورٹس اور اسپورٹس 18 چینلز پر کور کیا جائے گا۔

شائقین کی ٹورنامنٹ تک رسائی یقینی بنانے کے لیےJioStar  مقبول میکس ویو فیڈ کے ساتھ ساتھ ایک انڈین سائن لینگویج فیڈ اور آڈیو وضاحتی کمنٹری بھی پیش کرے گا، جس سے شائقین کے لیے موبائل وغیرہ پر ٹورنامنٹ سے تعلق اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔

پاکستان میں شائقین پی ٹی وی اور ٹین اسپورٹس پر میچ دیکھ سکتے ہیں، جب کہ مائکو اور تماشا ایپس پر اسٹریمنگ دستیاب ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:آئی سی سی نے بہترین کرکٹرز آف دی ایئر کا اعلان کردیا

 UAE اور MENA میں CricLife MAX اور CricLife MAX2 STARZPLAY پر دستیاب اسٹریمنگ کے ساتھ کوریج فراہم کی جائے گی۔

دیگر اہم نشریاتی شراکت داروں میں برطانیہ میں اسکائی اسپورٹس، یو ایس اے اور کینیڈا میں ولو ٹی وی، کیریبین میں ای ایس پی این کیریبین، آسٹریلیا میں پرائم ویڈیو، اور نیوزی لینڈ میں اسکائی اسپورٹ NZ شامل ہیں۔

جنوبی افریقہ اور سب صحارا افریقہ میں سپر اسپورٹ کوریج فراہم کرے گا۔

بنگلہ دیش کے شائقین ٹافی ایپ کے ذریعے اسٹریمنگ کے ساتھ ناگورک ٹی وی اور ٹی اسپورٹس پر میچ دیکھ سکتے ہیں۔

افغانستان کے میچز اے ٹی این پر دستیاب ہوں گے۔ جب کہ سری لنکا میں شائقین  مہاراجہ ٹی وی اور سراسا کے ذریعے کوریج سے لطف اندوز ہوں گے۔ کرکٹ سے محبت کرنے والے ممالک جیسے سری لنکا اور افغانستان میں شائقین بھی ICC.tv کے ذریعے تمام 15 میچز دیکھ سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:چیمپیئنز ٹرافی کے لیے آئی سی سی کا نیا پرومو جاری، پاکستان اور بھارت کے کونسے کھلاڑی شامل؟

ریڈیو کوریج کے لیے بی بی سی ریڈیو، 5 اسپورٹس ایکسٹرا برطانیہ ٹورنامنٹ اپ ڈیٹ فراہم کرے گا۔ جب کہ آل انڈیا ریڈیو ہندوستان میں کوریج فراہم کرے گا، اور HUM 106.2FM پاکستان میں نشر کرے گا۔

دیگر ریڈیو اسٹیشن جیسے ٹاک 100.3 ایف ایم (یو اے ای)، ریڈیو شادین 92.4 (بنگلہ دیش)، اور لکھندا ریڈیو (سری لنکا) بھی آڈیو کوریج فراہم کریں گے۔

اس عالمی نشریاتی کوشش کا مقصد دنیا بھر کے شائقین کے لیے ICC Men’s Champions Trophy 2025 کو زیادہ سے زیادہ لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کرنا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آئی سی سی انڈیا برطانیہ بی بی سی پاکستان چیمپیئز ٹرافی دبئی کوریج

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: انڈیا برطانیہ پاکستان چیمپیئز ٹرافی کوریج فراہم کرے گا کوریج فراہم کے ذریعے جائے گا کے ساتھ کے لیے

پڑھیں:

شائقین کی انتظار کی گھڑیاں ختم،افتتاحی میچ آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا

کراچی(نیوز ڈیسک)شائقین کا انتظار ختم ہونے کی گھڑی آ گئی،کھلاڑیوں نے آستینیں چڑھا لیں،طبل جنگ بج گیا،کون کس پر بھاری ہوگا؟ سب نے بہترین تیاری کر لی، چیمپئنز کا چیمپئن کون بنے گا؟ معرکہ آرائی بدھ کوشروع ہوگی،چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ آج دن 2بجے پاکستان کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہوگا۔

گزشتہ دونوں باہمی میچز میں فتح کی بدولت مہمان ٹیم کے حوصلے بلند ہیں، البتہ میزبان سائیڈ نے بھی بڑے میچ میں شکستوں کا حساب چکتا کرنے کا ارادہ کر لیا، بیٹنگ میں بابر اعظم اور فخرزمان امیدوں کے محور ہوں گے،کپتان محمد رضوان اور سلمان علی آغا سے بھی عمدہ کھیل کی توقع ہے، بولرز کو رنز کے سیلاب کو روکنا ہوگا، شاہین آفریدی کا ساتھ دینے کیلیے حارث رؤف بھی فٹ ہو چکے، البتہ میدان میں اتارنے کا فیصلہ میچ سے قبل ہوگا، نسیم شاہ اور ابرار بھی کچھ کردکھانے کیلیے بے چین ہیں، دوسری جانب کیوی ٹیم کو کین ولیمسن سمیت کئی میچ ونرز کا ساتھ حاصل ہے، نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی پچ بیٹنگ کیلیے سازگار رہے گی۔

حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس مبارک پرصوبائی حکومت کا آج عام تعطیل کا اعلان

متعلقہ مضامین

  • شائقین کی انتظار کی گھڑیاں ختم،افتتاحی میچ آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا
  • کراچی‘ شائقین کرکٹ کی پارکنگ کیلیے خصوصی ٹریفک پلان مرتب
  • آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی، شائقین کرکٹ کا انتظار ختم ،پاکستان،افغانستان،بھارت اور آسٹریلیا ہارٹ فیورٹ
  • آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025، انگلینڈ کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی
  • پی آئی اے کا چیمپئنز ٹرافی 2025 کے دوران شائقین اور ٹیموں کیلئے خصوصی پروازوں کا اعلان
  • چیمپئنز ٹرافی 2025، انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی
  • پی آئی اے  کی چیمپئنز ٹرافی میں شریک ٹیموں کو سفری سہولت فراہم کرنے کی ذمہ داری
  • چیمپئنز ٹرافی 2025: پانچ بلے باز جو ایونٹ میں دھوم مچا سکتے ہیں
  • آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025، آسٹریلین کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی
  • چیمپئنز ٹرافی 2025، پاک بھارت میچ کے اضافی ٹکٹس بھی فوراً فروخت ہوگئے