City 42:
2025-02-19@05:56:45 GMT

5 لاکھ سولر پینلز ، مہنگی بجلی سے پریشان عوام کیلئے خوشخبری

اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT

ویب ڈیسک : صوبائی حکومت نے مزید 5 لاکھ سولر پینلز عوام کو دینے کیلیے منظوری دے دی ہے۔

سندھ  کے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کے جاری بیان کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مہنگی بجلی کا بوجھ غریبوں پر نہیں ڈال سکتا، غریبوں پر جو مہنگی بجلی کا بوجھ ہے اس کیلیے سولر پینل دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس وسائل نہیں تھے اس لیے عالمی بینک سے مل کر پروگرام شروع کیا۔

لاہور؛ زیر تعمیر عمارت کی دیوار گرنے سے 3 مزدور ملبے تلے دب گئے

 مراد علی شاہ نے کہا کہ سرکار کی بجلی کا خرچ بچانے کیلیے عمارتوں کو سولرائز کریں گے، کراچی کی 35 سرکاری عمارتوں میں 18 میگا واٹ کے سولر سسٹم لگا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک کمرے کا غریب آدمی بجلی کا بوجھ برداشت نہیں کر سکتا، غریبوں کیلیے 2 لاکھ سولر سسٹم منظور کیے ہیں جس کی تقسیم سندھ کے ہر ضلع میں ہوگی، بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ صرف 2 لاکھ سولر سے کیا ہوگا لہٰذا سندھ حکومت نے مزید 5 لاکھ سولر کیلیے منظوری دے دی، بلاول بھٹو کا 300 یونٹ تک مفت بجلی کا پروگرام ہے، سندھ حکومت ان کی ہدایات کے مطابق کام کر رہی ہے۔

گھریلو ملازمہ کی پُراسرار موت، تحقیقات شروع

 ان کا کہنا تھا کہ کچرے سے بجلی بننانے کا منصوبہ بھی شروع کیا ہے جلد اس پر کام ہوگا، مخالفین نہیں چاہتے تھے کہ تھر میں کوئی پروجیکٹ بنے، سب سے سستی بجلی تھر میں پیدا ہو رہی ہے، صوبے کے لوگوں نے مسلسل ہمیں چار بار حکومت دی ہے، سندھ کو دیکھ کر باقی صوبوں میں بھی لوگ ہمیں ووٹ دیں گے۔

 سڑکوں کی صورتحال پر مراد علی شاہ نے کہا کہ کل اور آج ہونے والے ٹریفک حادثات پر لوگوں کی جان گئی، 8 سال سے انڈس ہائی وے کا یہی حال ہے، وفاقی حکومت سے درخواست کروں گا کہ سڑکوں کی تعمیر جلد مکمل کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ جامشورو، قاضی احمد اور رانی پور ٹریفک حادثات میں اموات ہوئیں، وفاقی حکومت 8 سال سے انڈس ہائی وے کو مکمل نہ کر سکی، اتنی بری حالت ہے لگتا ہے یہ پاکستان کی سڑکوں میں سے نہیں۔

سستے ترین آئی فون کا انتظار بلآخر ختم

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: لاکھ سولر نے کہا کہ بجلی کا

پڑھیں:

مہنگی بجلی، آئی پی پیز مافیا کیخلاف تحریک منطقی انجام تک پہنچائیں گے، حافظ نعیم الرحمان

اپنے بیان میں امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف دے، مہنگائی میں کمی حکومتی دعوے جھوٹ پر مبنی ہیں، اشتہاروں سے تاثر دیا جا رہا کہ پنجاب میں بہت کام ہو رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ مہنگی بجلی، آئی پی پیز مافیا کے خلاف تحریک کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔اپنے بیان میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف دے، مہنگائی میں کمی حکومتی دعوے جھوٹ پر مبنی ہیں، اشتہاروں سے تاثر دیا جا رہا کہ پنجاب میں بہت کام ہو رہا ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ رمضان کی آمد سے قبل اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گیا، ملک میں غریب کے لیے تعلیم اور روزگار کے دروازے بند ہیں۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ مڈل کلاس طبقہ اپنی بقا کی جنگ لڑ رہا ہے، مستقبل جماعت اسلامی کا ہے، ہم مسلسل جدوجہد کرتے رہیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • سستی بجلی کا ایک روپے کا مالیاتی بوجھ بھی رواں سال حکومت پاکستان پر نہیں پڑے گا، چوہدری انوارالحق
  • مہنگی بجلی، آئی پی پیز مافیا کیخلاف تحریک منطقی انجام تک پہنچائیں گے، حافظ نعیم الرحمان
  • سندھ حکومت کا ڈاکٹر آکاش انصاری کی اہلیہ کیلئے 10 لاکھ روپے کا اعلان
  • رواں سال سولر پینلز کی قیمتیں کیا رہیں گی؟ اہم پیشگوئی کردی گئی
  • عوام بجلی بلزکے سبب خودکشیاں کررہے ہیں، وفاق پاکستان پر رحم کرے، سندھ حکومت
  • سال 2025 میں سولر پینلز کی قیمتیں کیا رہنے کا امکان ہے؟
  • سکھر ڈویژن میں سولر پینلز کی تقسیم
  • سندھ حکومت کا بڑا اقدام، سکھر ڈویژن میں سولر پینلز کی تقسیم کا آغاز
  • ترجمان سندھ حکومت ارسلان شیخ کا وفاق پر بجلی 90 لاکھ بوگس یونٹ چارج کرنے کا الزام
  • حکومت کا 5 لاکھ سولر سسٹم غریبوں کو دینے کا اعلان