وزیراعظم شہباز شریف کی پی آئی اے کو جون تک پرائیوٹائز کرنے کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 15 February, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کے مطالبے پر پی آئی اے کو جون تک پرائیوٹائز کرنے کی ہدایت کردی۔نجکاری کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری اکتوبر کی بجائے جون میں کرنے کی تیاریاں کر رہے ہیں، پی آئی اے کی معاشی حالت کی بہتری کیلئے امریکا کے روٹس کھولنے کیلئے سکیورٹی آڈٹ اور امریکا کی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کے ساتھ مشاورت شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ امریکی روٹس کھولنے کیلئے امریکی ماہرین کا وفد مارچ یا اپریل میں بلائے جانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ واضح رہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ جولائی سے قبل پی آئی اے کی نجکاری کیلئے تمام اقدامات کیے جائیں۔آئی ایم ایف کے مطالبے پر وزیراعظم شہبازشریف نے پی آئی اے کی نجکاری کے حوالے سے وزارت خزانہ، وزارت نجکاری اور پی آئی اے حکام کو ہدایات جاری کردیں۔

ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ اس سے قبل پی آئی اے کی نجکاری اکتوبر تک کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، اب نجکاری کے عمل کا دورانیہ کم کر دیا گیا ہے اور وزیراعظم کی جانب سے آئندہ 4 ماہ میں ہدف مکمل کرنے کیلئے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پی آئی اے کرنے کی

پڑھیں:

وزیراعظم شہبازشریف نے مہنگائی میں مزید کمی کی نوید سنادی

وزیراعظم شہبازشریف نے مہنگائی میں مزید کمی کی نوید سنادی WhatsAppFacebookTwitter 0 17 February, 2025 سب نیوز

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں مہنگائی مزید کم کرنے کی نوید سنا دی۔
شہباز شریف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت کو ٹھیک کرنے کے لیے دن رات محنت کی ہے، مگر ابھی مزید محنت درکار ہے۔ آہستہ آہستہ عوام کو بہتر معیشت کے ثمرات مل رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جب ملک کی باگ ڈور سنبھالی تو حالات انتہائی مشکل تھے۔ہم نے حکومت کی بہتری کے لیے اقدامات کیے اور سفارشی کلچر کو ختم کرنے کی کوشش کی۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سیاسی جھگڑوں سے نفرت پھیلتی ہے، جو ملک کے لیے نقصان دہ ہے۔ پی ٹی آئی کے دور میں نفرت کا کلچر پروان چڑھا، جس نے ملک کو نقصان پہنچایا۔ باہمی اتفاق و اتحاد سے ہی ملک کو ترقی دی جا سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ الحمدللہ ملک میں مہنگائی کی شرح سنگل ڈیجیٹ پر آ گئی ہے۔ بینکوں کا مارک اپ ریٹ بہتر ہوا ہے ، آنے والے دنوں میں مہنگائی کا گراف مزید کم ہو گا ۔ ان شا اللہ۔ اس کامیابی میں پوری ٹیم کی کاوش شامل ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سرکاری افسران کو بھی دن رات محنت کرنا ہوگی۔ ملک کی ترقی کے لیے ہر اسٹیک ہولڈر کو خلوص نیت سے کام کرنا ہو گا ۔ فوج ملکی سلامتی کے لیے جانوں کی قربانیاں دے رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم کی ٹرمپ انتظامیہ سے کام کرنے کی خواہش کا اعادہ
  • وزیراعظم شہباز شریف کا ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش کا اعادہ
  • آگے بڑھنے کیلئے ملک کے اندر سازگار حالات ضروری ہیں، شہباز شریف
  • وزیراعظم کا تعلقات کے فروغ کیلئے ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اعادہ
  • وزیراعظم شہبازشریف نے مہنگائی میں مزید کمی کی نوید سنادی
  • مستقبل میں مہنگائی مزید کم ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف
  • وزیراعظم نے مہنگائی میں مزید کمی کی نوید سنادی
  • معیشت کو ٹھیک کرنے کیلئے مزید محنت درکار ہے: وزیرِ اعظم شہباز شریف
  • معیشت کو ٹھیک کرنے کے لیے دن رات محنت کی، مزید محنت درکار ہے، وزیراعظم شہباز شریف
  • وزیراعظم کا پی آئی اے کی نجکاری جون 2025 تک مکمل کرنے کا حکم