جشن بہاراں فیسٹیول،ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اجلاس،انتظامات کا جائزہ
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
جشن بہاراں فیسٹیول،ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اجلاس،انتظامات کا جائزہ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز )چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی زیر صدارت جشن بہاراں کے انعقاد کے حوالے سے اہم اجلاس ،اجلاس میں متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز، سی ڈی اے اور ڈی ایم اے سمیت ضلعی افسران کے کی شرکت ،اجلاس میں اسلام آباد سپورٹس کمپلیکس میں 25 ، 26 اور 27 فروری کو جشن بہاراں کے انعقاد اور انتظامات کے حوالے سے جائزہ ، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو بتایا گیا کہ سہہ روزہ جشن بہاراں میں مختلف رنگا رنگ اور منفرد پروگرامز ترتیب دئیے گئے ہیں،
اسلام آباد میں سہہ روزہ جشن بہاراں کی تقریبات عرصہ دراز کے بعد منعقد کی جارہی ہیں۔جشن بہاراں کی تقریبات کے کامیاب انعقاد کے حوالے سے تمام تیاریوں کو حتمی شکل دی جاچکی ہے۔سی ڈی اے، ضلعی انتظامیہ، اسلام آباد پولیس سمیت دیگر ادارے مثر کوارڈینیشن اور رابطے کو یقینی بنائیں۔جشن بہاراں کی تقریبات کے حوالے سے اگلے ہفتے سے سپورٹس کمپلیکس میں باقاعدہ ریہرسل کا آغاز کیا جائے گا۔
پروگرامز میں لوک ڈانس، کتھک ڈانس، خٹک ڈانس سمیت مختلف ثقافتی پروگرام شامل ہیںسہہ روزہ جشن بہاراں میں آتشبازی، فوڈ فیسٹیول، میوزیکل پروگرامز، آرمی بینڈ، کالاش ڈانس سمیت دیگر پروگرام بھی شامل کئے گئے ہیں۔سہہ روزہ جشن بہاراں میں مختلف ممالک کے سفیروں اور عام شہریوں کو بھی مدعو کیا جائے گا۔سہہ روزہ جشن بہاراں میں سکول اور یونیورسٹی کے طلبا و طالبات کے لئے الگ سٹنگ ایریا بھی مختص کیا جائے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: جشن بہاراں ڈپٹی کمشنر
پڑھیں:
چیف جسٹس کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس آج ہوگا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف جسٹس کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس آج دوپہر 2 بجے ہو گا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چیف جسٹس پاکستان یحییٰ خان آفریدی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں سپریم کورٹ میں 2 مزید ججز لانے پر غور کیا جائے گا، سپریم کورٹ میں 2 ججز لاہور ہائیکورٹ سے لانے پر غور ہوگا۔
سندھ، بلوچستان، پشاور اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے مستقل چیف جسٹس کی تعیناتی بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔
اعلامیہ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے سینئر جج کی 24 جولائی 2024 کے کمیشن ریمارکس حذف کرنے کی درخواست بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔
وزیر خزانہ نے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کی نوید سنا دی
مزید :