اڈیالہ جیل کے باہر لڑائی، فواد چوہدری نے شعیب شاہین کو تھپڑ ماردیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری اور پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر شعیب شاہین آپس میں لڑ پڑے۔
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری اور پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما بیرسٹر شعیب شاہین کے درمیان اڈیالہ جیل کے باہر ہاتھا پائی ہوگئی، لڑائی کے دوران فواد چوہدری نے شعیب شاہین کو تھپڑ مار دیا، جس کے بعد شعیب شاہین زمین پر گرگئے۔
ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان لڑائی اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر 5 پر ہوئی تھی۔
رپورٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو گالیاں بھی دیں، فواد چوہدری نے شعیب شاہین سے کہا تم ٹاؤٹ ہو، شعیب شاہین نے فواد چوہدری سے کہا اپنے کام سے کام رکھو۔
ذرائع نے بتایا کہ شعیب شاہین کو زمین پر گرنے کے باعث بازو پر چوٹ بھی آئی ہے، لڑائی کے بعد فواد چوہدری اڈیالہ جیل کے اندر چلے گئے۔
رپورٹ کے مطابق لڑائی کے موقع پر موجود جیل عملے نے دونوں کے درمیان بیچ بچاؤ کرایا ،جھگڑے کے بعد شعیب شاہین کو سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے اندر بلا لیا۔
TagsImportant News from Al Qamar.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: شعیب شاہین کو اڈیالہ جیل کے فواد چوہدری
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف سے بیلاروس کی پارلیمانی قیادت کی ملاقات: دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
وزیراعظم شہباز شریف سے بیلاروس کی قومی اسمبلی کی کونسل آف ری پبلک کی چیئرپرسن نتالیہ کوچانووا اور ایوان نمائندگان کے چیئرمین ایگور سرجیینکو نے اہم ملاقات کی اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور بیلاروس کے درمیان پارلیمانی سطح پر تعلقات کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا اور دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا ملاقات کے دوران دونوں اطراف نے اس بات پر زور دیا کہ پارلیمانی روابط دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط تعلقات کے قیام میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں وزیراعظم شہباز شریف نے گفتگو کے دوران کہا کہ پاکستان اور بیلاروس کے تعلقات میں حالیہ پیش رفت خوش آئند ہے اور ان تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لیے پارلیمانی تبادلوں کا سلسلہ مزید موثر بنایا جانا چاہیے انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان قانون ساز اداروں کی سطح پر روابط میں وسعت لائی جائے تاکہ باہمی اعتماد اور تعاون کو فروغ ملے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان بیلاروس کے ساتھ تمام شعبوں میں شراکت داری کو مضبوط بنانے کا خواہاں ہے ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان وفاقی وزیر تجارت جام کمال اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ بھی موجود تھے جنہوں نے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تجارتی اور سماجی تعاون کے فروغ پر بھی بات چیت کی