سیاسی و مذہبی جماعتوں کی مجلسِ مشاورت کی دوسری نشست آج ہو گی: بیرسٹر سیف
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
خیبر پختون خوا کے مشیرِ اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ مشاورتی اجلاس کا مقصد دہشت گردی کے خلاف قومی اتحاد کی راہ ہموار کرنا ہے۔
اپنے بیان میں خیبر پختون خوا کے مشیرِ اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا تھا کہ مجلسِ مشاورت پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی ہدایت پر منعقد کی جا رہی ہے۔
بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ مجلسِ مشاورت کا عنوان ’دہشت گردی کے خلاف قوم کا اتحاد‘ ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کی میزبانی میں سیاسی و مذہبی جماعتوں کی مجلس مشاورت کی دوسری نشست آج ہو گی۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ اس اجلاس کا مقصد قومی مسائل کے پائیدار حل کے لیے لائحہ عمل تیار کرنا ہے۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
چوہدری شجاعت نے سیاسی جماعتوں میں رابطوں کیلئے کوآرڈینیشن کمیٹی قائم کر دی
اسلام آباد(خبرنگار)چوہدری شجاعت حسین نے سیاسی جماعتوں میں رابطوں کیلئے پولیٹیکل کوآرڈینیشن کمیٹی قائم کر دی میر نصیر خان مینگل کمیٹی کے چیئرمین ،غلام مصطفی ملک وائس چیئرمین مقرر ہوگئے کمیٹی کے اراکین میں طارق حسن،انتخاب چمکنی،ڈاکٹر رحیم اعوان شامل میر نصیر مینگل سابق وزیراعلی بلوچستان،وفاقی وزیر، سنیٹر اور سفیر رہے مصطفی ملک پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات، ترجمان، دو وفاقی وزارتوں اوورسیز پاکستانیز ومذیبی امور کے فوکل پرسن اور مشیر ہیں طارق حسن پرویز مشرف کے دور میں نائب ناظم کراچی، دو دفعہ وزیراعلی سندھ کے مشیر رہے انتخاب خان چمکنی ممتاز قانون دان، کے پی کی سیاست میں اہم مقام رکھتے ہیں ڈاکٹر رحیم اعوان ممتاز قانون دان لا اینڈ جسٹس کمیشن کے سیکرٹری، جسٹس اتھارٹی کے ڈی جی رہے پولیٹیکل کوآرڈینیشن کمیٹی ملک میں سیاسی اور سماجی حلقوں کے درمیان ہم آہنگی کے فروغ کے لئے کام کرے گی کمیٹی معاشی اور سیاسی استحکام کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرے گی پولٹیکل کمیٹی ملک میں نیشنل ڈائیلاگ کے لیے دیگر سیاسی جماعتوں سے روابط قائم کرے گی کمیٹی حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کو بھی نیشنل ایشوز پر اکٹھا چلنے پر آمادہ کرے گی کمیٹی بلوچستان میں احساس محرومی کے خاتمے کے لیے تجاویز بھی مرتب کرے گی پولیٹیکل کوآرڈینیشن کمیٹی ملک میں پبلک سیکٹر کی بہتری کے لئے بھی کردار ادا کرے گی۔