Express News:
2025-02-19@05:40:04 GMT

سال 2025 کی ٹاپ 25 بہترین ایئرلائنز کی لسٹ جاری

اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT

 AirlineRatings.com کی طرف سے ایک نئی لسٹ جاری کی گئی ہے جس میں 2025 کی دنیا کی بہترین ایئر لائنز کے سالانہ ایوارڈز کے لیے ٹاپ 25 ایئر لائنز کا انتخاب کیا گیا ہے۔

ایئر لائنز کیلئے ضروری تھا کہ وہ مکمل سروس کا تجربہ پیش کریں جس میں کھانے، نمکین اور مشروبات، اکانومی سیٹ کم از کم 31 انچ، بزنس کلاس بیڈ، سیون اسٹار سیفٹی ریٹنگ اور فہرست کے معیار پر پورا اترنے کے لیے ایک مضبوط اکانومی حیثیت شامل تھی۔

جنوبی کوریا کی ایئرلائن کو مسافروں کے آرام، کھانے کی زیادہ مقدار اور شاندار اکانومی کلاس پر غیر معمولی توجہ دینے کے لیے سال کی بہترین ایئر لائن کا اعزاز دیا گیا۔

مسافروں کیلئے موزے اور آئی ماسکس سمیت، مغربی اور کورین آپشنز پر مبنی مینیو اور مسکراہٹ کے ساتھ سروس کی پیشکش نے کورین ایئر کو سرفہرست مقام دیا۔

ٹاپ 25 میں شامل سابق فاتح قطر ایئرویز، ایئر نیوزی لینڈ اور کیتھے پیسیفک کو بھی مسافروں کے آرام کی بنیاد پر ٹاپ رینک دیے گئے۔

یہ فہرست مسافروں کے ریویوز اور ہوابازی کے ماہرین کے تجزیوں کی بنیاد مرتب کی گئی تھی۔ درج ذیل ٹاپ 25 ایئرلائنز کی لسٹ دی جارہی ہے:

Korean Air Qatar Air New Zealand Cathay Pacific Singapore Airlines Emirates Japan Airlines Qantas Etihad Turkish Airlines EVA Air Fiji Airways Virgin Atlantic ANA Aero Mexico Air Caraibes Thai Airways STARLUX Airlines Vietnam Airlines Sri Lankan Airlines Air France KLM (note the airline are trialling a Hybrid model on some routes) Air Calin Air Mauritius Garuda Indonesia.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

جانیں؛ دنیا کی خوش باش قوم اور رہنے کیلیے بہترین ملک کے بارے میں

آج کل لوگ مختلف مسائل کا شکار ہیں، بیروزگاری اور نوکری کے دباؤ نے ذہنی مریض بنا دیا، بڑھتی ہوئی مہنگائی نے کمر توڑ دی اور رہی سہی کسر جرائم نے پوری کردی۔

اگر آپ بہترین معیار زندگی کے حامل ملک میں رہنا چاہتے ہیں جہاں کے لوگ خوش باش اور جو خوشحال بھی ہو تو فن لینڈ آپ کی منزل ہے۔

 یورپی ملک فن لینڈ مسلسل 10 برسوں سے دنیا کے سب سے خوشحال ملک قرار دیا جا رہا ہے اور اب بھی 7.741 کے مجموعی اسکور کے ساتھ سرفہرست ہے۔

فن لینڈ میں امیر اور غریب کے درمیان فرق دیگر ممالک کی نسبت کم ہے۔ کرپشن نہ ہونے کے برابر ہے، عوامی نقل و حمل مؤثر ہے اور لوگوں کو مضبوط سماجی حمایت حاصل ہے۔

اس کے علاوہ، یہاں کا تعلیمی نظام بھی بہترین ہے اور رہائشی پالیسی بھی بہت مضبوط ہے۔

فن لینڈ کا صحت کا نظام بھی عالمی سطح پر بہت سراہا جاتا ہے، جہاں کووڈ کی وبا کے بدترین دنوں میں بھی کم انتظار کا سامنا کرنا پڑا۔

فن لینڈ دنیا کے سب سے محفوظ ممالک میں سے ایک ہے، جہاں جرائم کی شرح بہت کم ہے۔

خیال رہے کہ دنیا کے سب سے خوش حال ملک اور خوش رہنے والی قوم کا تعین کرنے کے لیے ورلڈ پاپولیشن ریویو کے محققین نے گزشتہ 3 سالوں میں 143 ممالک کے سروے کے ڈیٹا کا مطالعہ کیا تھا۔

جس میں خوشی کا اندازہ چھ عوامل پر کیا گیا جن میں اقتصادی دولت (فی کس جی ڈی پی)، سماجی حمایت، زندگی کی متوقع مدت، ذاتی آزادی، سخاوت اور کرپشن کی سطح شامل ہیں۔

اس طرح مجموعی اسکورز کو جمع کیا گیا اور ایک خیالی انتہائی ناخوش ملک کے خلاف ناپا گیا، جو خوشی کی کم ترین سطح کے طور پر کام کرتا ہے۔

دنیا کے خوش حال ترین ممالک میں فن لینڈ کے بعد دوسرے نمبر ڈنمارک ہے جس کے بعد آئی لینڈ، سویڈن، اسرائیل، نیدرلینڈز اور ناروے کا نمبر آتا ہے۔

خوش ترین ممالک کی اس فہرست میں 145 ممالک میں سے پاکستان کا نمبر 108 جب کہ بھارت کا 126 ہے۔ 

متعلقہ مضامین

  • قومی ایئرلائنز کی جاپان کیلئے پروازیں فوری بحال کی جائیں، ن لیگ جاپان
  • چیمپیئنز ٹرافی: افتتاحی تقریب میں پاک فضائیہ کے فلائی پاسٹ سے قبل ایوی ایشن کا نوٹس جاری
  • پی آئی اے کا چیمپئنز ٹرافی 2025 کے دوران شائقین اور ٹیموں کیلئے خصوصی پروازوں کا اعلان
  • بافٹا: کونکلیو بہترین فلم قرار، دی بروٹلسٹ کے نام بھی متعدد ایوارڈز
  • مسافروں کی سہولت کیلئے نجی ایئر لائن کا بڑا فیصلہ
  • چیمپئنز ٹرافی 2025: پانچ بلے باز جو ایونٹ میں دھوم مچا سکتے ہیں
  • مسافروں کی سہولت کیلئے نجی ایئر لائن کا بڑا فیصلہ 
  • قومی اسمبلی کا اجلاس کل شام 5 بجے طلب، 17 نکاتی ایجنڈا جاری
  • جانیں؛ دنیا کی خوش باش قوم اور رہنے کیلیے بہترین ملک کے بارے میں
  • وزیراعظم کا پی آئی اے کی نجکاری جون 2025 تک مکمل کرنے کا حکم