یورپی یونین کی جانب سے چین کی الیکٹرک گاڑیوں پر سبسڈی کے خلاف کیس کا مناسب حل دونوں فریقوں کے مفادات میں ہے، چینی وزارت تجارت
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
بیجنگ :چینی وزیر تجارت وانگ وین تھاؤ نے یورپی آٹوموبائل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے صدر اور مرسیڈیز بینز گروپ کے چیئرمین اولا کیلینیئس سے ویڈیو لنک کے ذریعے ملاقات کی ۔ دونوں فریقوں نے یورپی یونین کی چینی الیکٹرک گاڑیوں پر سبسڈی مخالف کیس، نیز چین-یورپ آٹوموٹوو انڈسٹری تعاون کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ہفتہ کے روز وانگ وین تھاؤ نے کہا کہ چین اور یورپی یونین کے آٹوموٹوو انڈسٹری کے تعاون کی بنیاد مضبوط اور امکانات وسیع ہیں۔
چین مرسیڈیز بینز گروپ سمیت یورپی آٹوموبائل کمپنیوں کی چین میں سرمایہ کاری بڑھانے اور چینی مارکیٹ میں اپنی جڑیں گہری کرنے کا خیرمقدم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کی جانب سے چین کی الیکٹرک گاڑیوں پر سبسڈی کے خلاف کیس کا مناسب حل چین اور یورپ دونوں کے مفادات اور اس صنعت کی عام توقعات کے مطابق ہے۔انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ یورپی آٹوموبائل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن اور مرسیڈیز بینز گروپ مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے، تاکہ یورپی کمیشن جلد از جلد سیاسی فیصلہ کرے اور فریقین کے درمیان کاؤنسلنگ کے مثبت نتائج کی بنیاد پر چین کے ساتھ مل کر قابل قبول تعمیری حل تلاش کیا جا سکے۔
اولا کیلینیئس نے کہا کہ مرسیڈیز بینز گروپ سمیت یورپی آٹوموٹو صنعت یورپ اور چین کی الیکٹرک گاڑیوں کے معاملے پر بہت توجہ دے رہی ہے، اور دونوں فریقوں کے درمیان اختلافات کو جلد از جلد بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی حمایت اور توقع کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرسیڈیز بینز گروپ چینی مارکیٹ کے ساتھ اپنے طویل مدتی عہد پر قائم رہے گا اور اس تعاون کو مزید گہرا کرے گا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: الیکٹرک گاڑیوں یورپی یونین نے کہا کہ یورپی ا
پڑھیں:
پاکستان کا جمہوری طرزِ حکمرانی پر پختہ یقین ہے: اعظم نذیر تارڑ
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف و انسانی حقوق، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے یورپی یونین کے ایک اعلی سطحی وفد نے چیئرمین شربان ڈیمیٹری سٹرڈزا کی قیادت میں پیر کو ملاقات کی۔ وفد میں یورپی یونین کی پاکستان میں سفیر ڈاکٹر رینا کیونکو، اور یورپی پارلیمنٹ کے اراکین مائیکل مک نامارا (آئرلینڈ)، رتھ فرمنیش (جرمنی)، کرسٹینا اسٹنکولیسکو، سونگل دوگان اور لیویو ایڈریان ناٹیہ بھی شامل تھے۔ ملاقات میں پاکستان اور یورپی یونین کے مابین دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی کا اعادہ کیا گیا۔ جمہوری اقدار، انسانی حقوق اور جامع ترقی کے لیے مشترکہ عزم پر زور دیا گیا۔ فریقین نے جی ایس پی پلس فریم ورک کے تحت تعاون کی مثبت پیشرفت کا اعتراف کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان نے جمہوریت، آئینی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کے فروغ میں تسلسل کے ساتھ پیشرفت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا جمہوری طرز حکمرانی پر پختہ یقین ہے، ہم سیاسی اور سکیورٹی چیلنجز کے باوجود ایک زیادہ جامع، منصفانہ اور پرامن معاشرے کی طرف بڑھ رہے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ ہمارے بین الاقوامی شراکت دار، بالخصوص یورپی یونین، ہماری اس مسلسل پیش رفت کو تسلیم کریں گے۔ قومی کمیشن برائے اقلیتیں ایک پارلیمانی قانون کے ذریعے قائم کیا جا رہا ہے۔ یورپی وفد نے انصاف تک رسائی، بنیادی حقوق کے تحفظ، اور ادارہ جاتی شفافیت کے شعبوں میں پاکستان کی جانب سے اصلاحات کے اقدامات کو سراہا۔ پاک-یورپی یونین جوائنٹ کمیشن کے چودھویں اجلاس کے مثبت نتائج کو بھی اہم پیش رفت قرار دیا گیا۔