بدلتی ہوئی دنیا میں تعمیری قوت بننے پر مضبوطی سے قائم رہیں گے ، چینی وزیر خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
میونخ: کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ ای نے میونخ سکیورٹی کانفرنس میں شرکت کی اور “چین کے خصوصی سیشن” میں “بدلتی ہوئی دنیا میں تعمیری قوت بننے پر مضبوطی سے قائم رہنا” کے موضوع پر خطاب کیا۔ہفتہ کے روز وانگ ای نے کہا کہ دنیا کا کثیر القطبی ہونا نہ صرف تاریخ کا ایک ناگزیر عمل ہے، بلکہ یہ ایک نئی حقیقت بنتا جا رہا ہے۔ مساوی اور منظم عالمی کثیر القطبی نظام کی تعمیر کو فروغ دینا صدر شی جن پھنگ کا ایک اور اہم نظریہ ہے، اور یہ کثیر القطبی دنیا کے لیے ہماری پر خلوص توقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین یقینی طور پر کثیر القطبی نظام میں ایک اہم عنصر ہوگا، اوربدلتی ہوئی دنیا میں تعمیری قوت بننے پر مضبوطی سے قائم رہے گا۔ وانگ ای نے کثیر القطبی نظام کے بارے میں چین کے چار نکاتی نظریے کو بیان کیا۔پہلا نکتہ یہ کہ مساوی سلوک کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے۔ غیر مساوی نظام یقینی طور پر ختم ہو جائے گا۔ بین الاقوامی تعلقات میں جمہوریت کے عمل کو روکا نہیں جا سکتا ۔ چین کا موقف ہے کہ چھوٹے اور بڑے ممالک سب برابر ہیں، اور چین ترقی پذیر ممالک کی بین الاقوامی نظام میں نمائندگی اور آواز کو بڑھانے کی اپیل کرتا ہے۔
دوسرا نکتہ یہ ہے کہ بین الاقوامی قانون کی حکمرانی کا احترام کیا جانا چاہیے۔ “اقوام متحدہ کے چارٹر” کے مقاصد اور اصول بین الاقوامی تعلقات کے لیے رہنما اصول اور ایک کثیر قطبی دنیا کی تعمیر کی بنیاد ہیں۔ بڑی طاقتوں کو غیر جانب داری کا مظاہرہ اور قانون کی حکمرانی کی قیادت کرنی چاہیے اور قول و فعل میں تضاد اور زیرو سم گیم سے اجتناب کرنا چاہیے۔ چین بین الاقوامی قانون کی حکمرانی کے اختیارکا مضبوطی سے تحفظ کرتا ہے، بین الاقوامی ذمہ داریوں اور فرائض کو فعال طور پر ادا کرتا ہے اور کبھی بھی استثنائیت پسندی کا مظاہرہ نہیں کرتا۔
چین کی پالیسی” موافقت میں استعمال اور مخالفت میں ترک کرو “کی نہیں جو غیر یقینی دنیا میں سب سے بڑی یقین دہانی ہے۔اس کے علاوہ اس بات پر زور دیا جانا چاہیئے کہ بین الاقوامی قانون کی پابندی میں دوہرے معیارات نہ اپنائے جائیں اور تمام ممالک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کرنے میں چین کی مکمل وحدت کی حمایت شامل ہونی چاہیے۔
تیسرا نکتہ یہ ہے کہ کثیرالجہتی اصولوں پر عمل کیا جانا چاہیے۔ چین جامع مشاورت،تعمیری شراکت اور مشترکہ مفادات کے عالمی حکمرانی کے نکتہ نظر کی وکالت کرتا ہے، اقوام متحدہ کے اختیار اور مقام کی مضبوط حفاظت کرتا ہے، پیرس معاہدے کی عملی طور پر پابندی کرتا ہے، اور تین گلوبل انیشیٹوز پیش کرکے ان پر عمل درآمد کرتا ہے جو عالمی حکمرانی کی بہتری کے لئے عوامی بنیاد فراہم کرتے ہیں ۔چوتھا یہ کہ کھلے پن اور مشترکہ مفادات پر اصرار کیا جانا چاہیے۔ چین مختلف ممالک کے ساتھ ترقی کے مواقع بانٹنے پر پختہ یقین رکھتا ہے اور “بیلٹ اینڈ روڈ” تعمیر کو یورپی یونین کی گیٹ وے” حکمت عملی کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کی خواہش رکھتا ہے جو نہ صرف ایک دوسرے کو بلکہ دنیا کو بھی طاقت اور توانائی کی فراہمی ہے ۔کانفرنس کے دوران، وزیر خارجہ وانگ ای نے یورپی یونین کے خارجہ اور سلامتی پالیسی کی اعلی نمائندے کا جا کلاس ، جرمنی کی وزیر خارجہ انالینا بیربوک، سپین کے وزیر خارجہ البریز بوئینو ، ارجنٹینا کے وزیر خارجہ ویرتھین سورن اور نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک روٹ سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بین الاقوامی کثیر القطبی وانگ ای نے قانون کی دنیا میں کرتا ہے
پڑھیں:
چینی فلم ” نیژا 2″ عالمی باکس آفس چارٹ میں ٹاپ 10 میں شامل
نیٹ ورک پلیٹ فارم کے اعداد و شمار کے مطابق چینی فلم “” نیژا 2″ کا کل باکس آفس (پری سیل سمیت) 1.662 بلین ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے، جو “دی لائن کنگ” (2019) سے زیادہ ہے، اور یہ فلم اب عالمی فلمی تاریخ کی باکس آفس کی فہرست میں ٹاپ 10 میں شامل ہو گئی ہے۔اس سے قبل بھی ” نیژا 2″نے مسلسل کئی ریکارڈ قائم کیے ہیں اور یہ عالمی اینی میشن فلم باکس آفس چارٹ میں ٹاپ 2 میں شامل ہو گئی ہے۔ یہ چینی فلم کی تاریخ میں پہلی فلم ہے جس نے پورے ایشیا میں10 بلین یوآن کو عبور کیا ہے اور اس نے عالمی سطح پر کسی ایک فلمی مارکیٹ میں سب سے زیادہ باکس آفس کا ریکارڈ بھی قائم کیا ہے ۔