نارووال: وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال نے کہا کہ سیاسی معاملات کا مرکزی ڈاکخانہ وزیراعظم کا دفتر ہوتا ہے، اگر بانی پی ٹی آئی سنجیدہ ہیں تو وزیراعظم کو خط لکھیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ تجاویز، شکایات ہیں تو خط لکھیں، بار بار آرمی چیف کو خط لکھ کر فوج کو سیاست میں شامل کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خط لکھنے والوں کو فوج کی سیاسی مداخلت کا 2018 میں چسکا پڑا، جس طرح اس وقت انہیں دھاندلی کے ذریعے اقتدار ملا وہ سمجھتے ہیں دوبارہ اس طرح اقتدار میں آ سکتے ہیں۔
احسن اقبال نے کہا کہ فوج کے ترجمان بھی کہہ چکے ہیں انہیں دوبارہ کسی سیاسی تجربہ میں شامل نہیں ہونا، بار بارخط لکھ کر فوج کو سیاست میں شامل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو اس موقف کی نفی ہے جو کہتے ہیں میں بڑا سول حکمرانی کا چیمپئن ہوں۔
انہوں نے کہا کہ خط لکھنے والے چاہتے ہیں ان کو ایک بیساکھی مل جائے اس بیساکھی سے دوبارہ اقتدار تک پہنچ جائیں، تحریک انصاف کی ساری سیاست کرپشن کے خلاف تھی لیکن انہوں نے 190 ملین پاؤنڈ کا ڈاکہ پاکستان کے خزانے پر ڈالا ہے۔
احسن اقبال نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی چوری کا دستاویزی ثبوت ملا ہے، وکیل علی ظفر، سلمان اکرم راجہ جیسے بڑے وکیلوں پر حیرت ہے کس طرح چوری کے مقدمہ کے وکیل بن کر قوم کے سامنے بیچ رہے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اندھے کو بھی معلوم ہے یہ ڈاکہ، چوری ہے، ملک کا خزانہ لوٹا ہے، اس کی معافی پوری دنیا میں ہے نہ امریکہ، برطانیہ، جرمنی میںم کوئی لیڈر ایسی چوری کرے تو ساری عمر کے لئے سیاست سے باہر ہو جاتا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: احسن اقبال نے نے کہا کہ

پڑھیں:

احسن اقبال کا پست قد خاتون ٹیچر کو ایوارڈ دینے کا انوکھا انداز، سب کے دل جیت لیے

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے پست قد خاتون کو گھٹنے کے بل بیٹھ کر ایوارڈ پیش کیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق احسن اقبال نے نارروال کے سرکاری کالج کی سالانہ تقریب میں شرکت کی اور طلبا و اساتذہ میں انعامات و ڈگریاں تقسیم کیں۔

نارووال کالج برائے خواتین کی ٹیچر ثانیہ عباسی نے بہترین ٹیچر کا ایوارڈ جیتا جو اپنا ایوارڈ اسٹیج پر لینے آئیں تو احسن اقبال پہلے جھکے اور پھر گھٹنے کے بل بیٹھ کر انہیں ایوارڈ کیا۔

وفاقی وزیر کے اس اقدام کو حاضری نے خوب سراہا جبکہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو احسن اقبال کی صارفین نے خوب تعریف کی۔

احسن اقبال کا پی ٹی آئی کو مشورہ

قبل ازیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خط کا جواب آرمی چیف نے دے دیا، اگر عمران خان کے پاس تجاویز ہیں تو وزیر اعظم کو خط لکھیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی معاملات کا مرکزی ڈاکخانہ وزیراعظم آفس ہوتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  •  ڈیجیٹل انقلاب دروازے پر دستک دے رہا ہے، ہم نے اس کے تحت دنیا کے ساتھ قدم ملانا ہے، احسن اقبال
  • بانی پی ٹی آئی کے خط کا جواب آرمی چیف نے خود دے دیا ہی: احسن اقبال
  • بانی پی ٹی آئی کے خط کا جواب آرمی چیف نے خود دیدیا : احسن اقبال
  • احسن اقبال کا پست قد خاتون ٹیچر کو ایوارڈ دینے کا انوکھا انداز، سب کے دل جیت لیے
  • آرمی چیف کا جواب مل گیا، بانی پی ٹی آئی کو جو بھی خط لکھنا ہے، وزیراعظم کو لکھیں، احسن اقبال
  • بانی پی ٹی آئی آرمی چیف کو بار بار خط لکھ کر سیاست میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
  • احسن اقبال نے ٹیچر کو گھٹنے کے بل کھڑے ہوکر ایوارڈ دیا
  • بانی پی ٹی آئی کو جو بھی خط لکھنا ہے، وزیراعظم کو لکھیں، احسن اقبال
  • احسن اقبال کا بانی پی ٹی آئی کو خط لکھنے سے متعلق مشورہ
  • آرمی چیف کا جواب آ گیا ، عمران سنجیدہ ہیں تو وزیراعظم کو خط لکھیں ، احسن اقبال