واسا نے پانی ذخائر میں کمی پر احتیاط برتنے کے لیے واٹر ایمرجنسی نافذ کردی
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
طویل ترین خشک سالی زیر زمین پانی کی سطح 850 فٹ تک گر گئی، واسا نے پانی کے ذخائر میں کمی پر پانی کی استعمال میں احتیاط برتنے کے لیے واٹر ایمرجنسی نافذ کردی۔
ایم ڈی واسا سلیم اشرف کی جانب سے جاری واٹر ایمرجنسی میں کہا گیا ہے کہ شہری گھروں کے فرش گاڑیاں دھونے سے گریز کریں باغیچوں کو پانی دینے سے اجتناب کریں کیونکہ طویل عرصہ سے بارشیں نہ ہونے سے خشک سالی خطرناک حد تک بڑھ گئی۔
واسا کی جانب سے یہ ہدایت جاری کی گئی ہے کہ سروس اسٹیشنز پانی کا بے دریغ استعمال نہ کریں، خانپور ڈیم اوپن واٹر چینل کی بھل صفائی کے باعث پانی کی سپلائی میں مزید کمی کردی گئی۔
شہر میں پانی کی یومیہ ڈیمانڈ 70 ملین گیلن ہے 51 ملین گیلن یومیہ پانی کی سپلائی میں مزید 5 ملین گیلن یومیہ کی کمی آگئی۔
خانپور ڈیم سے سنگ جانی تک 12 کلو میٹر طویل اوپن واٹر چینل کی بھل صفائی جاری ہے، بھل صفائی 10 فروری سے 20 فروری تک جاری ہے، 23 فروری کو جڑواں شہروں کو پانی کی سپلائی بحال ہوسکے گی۔
واسا سی ڈی اے کنٹونمنٹ بورڈ مشترکہ طور پر بھاری مشینوں کے ذریعے بھل صفائی کررہے ہیں۔
اوپن واٹر چینل کی سالانہ بھل صفائی کے ذریعے خانپور ڈیم سے نکلنے والی اوپن واٹر چینل کے ذریعے پانی کا اخراج سنگ جانی واٹر فلٹریشن پلانٹ تک بڑھایا جاتا ہے تاکہ جڑواں شہروں کے شہریوں کو پانی کی زیادہ سے زیادہ سپلائی کو یقینی بنایا جاسکے۔
واسا کی جانب سے ہوٹلز اور کمرشل اداروں رہائشی آبادیوں کو سیوریج لائنوں میں کچرا اور فوڈ ویسٹ ڈالنے سے گریز کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پانی کی
پڑھیں:
قاسم آباد سے ملبے اور گندگی کا خاتمہ کرکے ہی دم لیں گے
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) قاسم آباد کے مختلف علاقوں جن میں سرکاری کواٹروں پر مشتمل نیو وحدت کالونی،خالد سوسائٹی، فیز ون قاسم آباد اور دیگر ایریا کے اندر سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ قاسم آباد کے اسٹنٹ ڈاریکٹر ظہور احمد سوھو کے بھرپور تعاون سے نیو وحدت کالونی سے مکانوں کی ٹھوٹ پھوٹ کا کئی سالوں کا جمع ملبہ سرکاری اسکولوں کے آگے سے لوڈر کی مدد سے کئی ٹریکٹر ٹرالیوں میں بھر کر ٹھکانے لگایا گیا ہے اور گلیوں اور راستوں پر گٹروں کے مین ہولز سے نکالی گئی گندی مٹی کو بھی اٹھا لیا گیا ہے۔گزشتہ روز نیو وحدت کالونی کا سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ قاسم آباد کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ظہور احمد سوہو نے دورہ کرتے ہوئے جاری صفائی مہم کاجائزہ لیا علاقہ مکینوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ رمضان شریف سے قبل صفائی مہم چلائی گئی ہے تاکہ عبادت کے بابرکت ماہ میں عوام کو صاف ستھرا ماحول دے سکیں۔ قاسم آباد میں جگہ جگہ سے جمع شدہ ملبہ اٹھایا جائے گا جو قاسم آباد کی خوبصورتی کو اس وقت سخت متاثر کررہا ہے۔ سماجی رہنما شاہد سومرو نے سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے وجود سے اب تک بہترین صفائی کا عمل جاری رکھا ہوا ہے۔ نیو وحدت کالونی ایکشن کمیٹی کے چیئر مین شاہد سومرو نے اس موقع پر کہا کہ بنا کسی لالچ اور بنا کسی فرق کے قاسم آباد کے عوام کی خدمت کرتا رہا ہوں سالوں کی جمع گندگی کو اب صاف کیا جارہا ہے صفائی مہم میں ظہور احمد سوھو کا تعاون حاصل ہے۔قاسم آباد سے ملبے اور گندگی کا خاتمہ کرکے ہی دم لیں گے۔ ظھور سوہو کو نشاندی کرنا چاہتا ہوں کہ کچرے کی ڈسٹ پن کی تعداد میں اضافہ کیا جائے تاکہ قاسم آباد میں کچرا عوام مقرر ڈسٹ پن میں ڈالیں۔