غیرت کے نام پر شادی شدہ خاتون اور پڑوسی قتل؛ مقتولہ کا بھانجا گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
بھکر:
پجاب میں غیرت کے نام پر شادی شدہ خاتون اور اس کے پڑوسی کو قتل کردیا، پولیس نے مقتولہ کے بھانجے کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق غیرت کے نام پر دہرے قتل کا واقعہ نواحی علاقے چک نمبر 12 میں پیش آیا، جس میں 35 سالہ سمیرا بی بی اور اس کے 25 سالہ پڑوسی آفاق کو قتل کردیا گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس افسران اور نفری جائے وقوع پر پہنچے اور مقتولہ کے بھانجے کو گرفتار کرکے قتل میں استعمال ہونے والی 30 بور پستول برآمد کرلی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق قاتل، مقتولہ سمیرا بی بی کا بھانجا ہے جب کہ مقتولہ سمیرا بی بی 3 بچوں کی ماں اور پڑوسی مقتول آفاق غیر شادی شدہ تھا۔
پولیس نے جائے وقوع سے شواہد جمع کرکے لاشوں کو اسپتال منتقل کیا اور تفتیش شروع کردی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پتوکی: بزرگ خاتون مین ہول میں گر کر جاں بحق، بچانے کیلئے کودنے والا نوجوان بھی چل بسا
پتوکی(نیوز ڈیسک)پتوکی میں 60 سالہ خاتون اور 20 سالہ نوجوان مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد مشتعل افراد نے پتوکی تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں توڑ پھوڑ کی اور جی ٹی روڈ کو بلاک کردیا۔نجی اخبار میں شائع خبر کے مطابق مظاہرین کا کہنا تھا کہ قصبے میں ایک درجن سے زائد مین ہول کے ڈھکن غائب ہیں، لیکن مقامی انتظامیہ کچھ نہیں کر رہی ہے۔
پولیس کے مطابق 60 سالہ زینب کھلے مین ہول میں گر گئی تھیں، 20 سالہ نوجوان راہ گیر کاشف اور آصف دونوں، خاتون کو بچانے کے لیے مین ہول میں کود گئے، جب دونوں نوجوان باہر نہیں آئے تو لوگوں نے ریسکیو 1122 کو فون کیا، ریسکیو اہلکاروں نے زینب کی لاش اور بے ہوش نوجوان کو باہر نکالا۔۔کاشف ٹی ایچ کیو ہسپتال میں دم توڑ گیا، جب کہ آصف کو تشویشناک حالت کے باعث لاہور ریفر کر دیا گیا۔
متاثرین کے رہائشیوں اور رشتہ داروں نے تحصیل انتظامیہ کی مبینہ غفلت پر اسپتال میں توڑ پھوڑ کی۔بعد ازاں انہوں نے مالانوالہ بائی پاس کے قریب ملتان روڈ کو بلاک کردیا، جب پولیس کی بھاری نفری قومی شاہراہ پر پہنچی تو مظاہرین منتشر ہوگئے۔
کراچی کا نوبیاہتا جوڑا آزاد کشمیر کے ہوٹل میں دم گھٹنے سے جاں بحق