---فائل فوٹو 

وزیرِ زراعت پنجاب عاشق کرمانی نے کہا ہے کہ ایگریکلچر سیکٹر میں پرانی مشینری سےنقصان ہو رہا ہے، جدید میکنزم طریقے سے نئی مشینری سے فائدہ ہو گا، کوآپریٹ فارمنگ دنیا بھرمیں ہو رہی ہے، اب پاکستانی کسانوں کو ایسا کرنا پڑے گا، فوڈ سیکیورٹی کے لیے کارپوریٹ فارمنگ ضروری ہے۔

 پریس کانفرنس کے دوران عاشق کرمانی نے کہا کہ بہت سی اہم مشینری جو فارمرز کے پاس نہیں ہے، اگر سمت کا تعین نہیں کریں گے تو کام نہیں کر سکیں گے، جی پی آئی میں زراعت کے شعبے کو بہتر بنانے کے منصوبے شامل ہیں، فارمرز کو بتائیں گے کہ موسمی حالات کیا ہیں؟ پانی کب لگانا ہے؟

عاشق کرمانی نے کہا کہ کسانوں کو ڈرونز سمیت زرعی مشینری کرائے پر دستیاب ہو گی، زرعی تحقیق، سہولت مرکز میں زراعت سے متعلق تمام اشیاء و سہولتیں دستیاب ہوں گی، آج پانی کو ضائع ہونے سے بچائیں گے تو کل کام آئے گا۔

جنرل عاصم منیر نے مریم نواز کے ہمراہ گرین مال اینڈ سروس کمپنی سہولت مرکز کا افتتاح کر دیا

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ہمراہ جنوبی پنجاب میں کنڈائی اور شاہپور کے علاقوں میں گرین مال اینڈ سروس کمپنی کے اسمارٹ ایگری فارم، زرعی تحقیق اور سہولت مرکز کا افتتاح کر دیا۔

وزیرِ زراعت پنجاب عاشق کرمانی کا کہنا ہے کہ زراعت کے شعبےکا ملکی معیشت میں اہم مقام ہے، وزیرِ اعلیٰ پنجاب زراعت کی ترقی سے متعلق مثالی اقدامات پر عمل پیرا ہیں، پہلی بار مریم نواز نے روایت توڑی کہ ملبہ دوسری حکومت کی نالائقیوں پر نہیں ڈالا، انہوں نے ایک سال میں لوگوں سے کیے ہوئے وعدے پورے کیے۔

عاشق کرمانی نے کہا ہے کہ پہلی بار جانور کیو آر کوڈ کے ساتھ ٹیگ ہو رہے ہیں، ایگری مال کے تحت کسانوں کو تمام سہولتیں ایک ہی چھت تلے دستیاب ہوں گی، کسان کارڈ سے فارمرز فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلی بار انٹرن شپ پروگرام متعارف کرایا، لائیو اسٹاک کارڈ متعارف کرایا ہے، ایک لاکھ جانور رجسٹر ہو چکے، لائیو اسٹاک کارڈ سے70کروڑ روپےکی خریداری ہو چکی ہے۔

صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ 60 فیصد ٹریکٹرز رینٹل سروس پر چل رہے ہیں، ہم نے کسانوں کو بتانا ہے کہ کون سی فصل لگانی ہے، ادویات کون کون سی ہوں گی، زراعت ریڑھ کی ہڈی ہے، جس میں بہتری لائی جا سکتی ہے۔

عاشق کرمانی نے یہ بھی کہا کہ گرین پاکستان انیشیٹو وفاقی حکومت کا ادارہ ہے، 1 سال میں 80 سے زائد منصوبے شروع کرائے، اسموگ کے خاتمے کے لیے 1 ہزار سپر سیڈرز دے دیے ہیں، چاول کی اگلی فصل سے پہلے 5 ہزار سپر سیڈز دے دیں گے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: عاشق کرمانی نے کہا کسانوں کو کہا کہ

پڑھیں:

مخالفین نے جو میرے ساتھ کیا وہ اللہ پر چھوڑ دیا، مریم نواز

 وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ مخالفین نے میرے ساتھ جو کیا وہ اللہ پر چھوڑ دیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مخالفین نے جو میرے ساتھ کیا وہ اللہ پر چھوڑ دیا اب وقت نے کیسا پلٹا کھایا وہ اب میرے پاس اڈیالہ جیل میں قید ہے۔انہوں نے کہا کہ کبھی نہیں پوچھا کیا کھا رہا ہے؟ اے سی مل رہا ہے یا نہیں؟ اچھا کھانا کھا رہا ہے اس سے بھی اچھا کھانے مجھے اعتراض نہیں۔مریم نواز نے کہا کہ مقبولیت کا یہ عالم ہے جلاؤ گھیراؤ کی کالز پر پنجاب سے کوئی نہیں نکلا۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مخالف پہلے پاکستان سے اور اب آپس میں لڑ رہے ہیں، ملک ٹیک آف کررہا ہے، مخالف مکافات عمل کا شکار ہے، جاہلانہ بات کی سڑکوں سے کون سی قوم ترقی کرتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • شہریوں کو نقصان پہنچانے والوں کو بھاری قیمت ادا کرنی پڑیگی: وزیرِ اعظم شہباز شریف
  • شوگر مافیا جیت گیا، کسان و حکومت ہارگئی
  • پنجاب زرعی پاور ہائوس
  • مریم نواز بہترین کام کررہی ہیں، قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، بے جا تنازعات سے گریز کرنا چاہیے ،ناصر شاہ
  • وقت نے ثابت کیا مخالفین کو بغض، حسد، گالم گلوچ، بدتمیزی کے سوا کچھ نہیں آتا، نواز شریف
  • مخالفین نے جو میرے ساتھ کیا وہ اللہ پر چھوڑ دیا، مریم نواز
  • کرم: بالش خیل اور خار کلی میں مزید 5 بنکرز مسمار
  • بانی پی ٹی آئی آرمی چیف کو بار بار خط لکھ کر سیاست میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
  • پنجاب میں سپر سیڈر ز کے استعمال سے شاندار نتائج،ایک ہزار کاشتکاروں نے چند ماہ میں 57کروڑ 95لاکھ کمالیے
  • پنجاب کو جدید زرعی ٹیکنالوجی کا مرکز بنائیں گے، مریم نواز