ملک میں مجموعی معاشی صورتحال بہتر ہوئی: گورنر پنجاب
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
— فائل فوٹو
گورنر پنجاب سلیم حیدر نے کہا ہے کہ ملک میں مجموعی معاشی صورتِ حال بہتر ہوئی ہے۔
اپنے ایک بیان میں گورنر پنجاب نے کہا کہ ماضی کے چند سالوں کے مقابلے میں یہ سال بہتر رہا، اس وقت ڈالر قابو میں اور شرحِ سود نیچے آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کوشش کر رہی ہے کہ خراب صورتِ حال سے باہر نکل آئے، کھانے پینے کی مہنگی اشیاء پر کنٹرول کے لیے انتظامیہ کو کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔
اسلام آباد حکومت کی اہم اور سب سے بڑی اتحادی.
گورنر پنجاب نے کہا کہ رمضان میں کم آمدنی والوں کو ریلیف دیا جانا چاہیے، مہنگائی میں کمی کے لیے تاجر برداری کو کردار ادا کرنا چاہیے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: گورنر پنجاب کہا کہ نے کہا
پڑھیں:
معیشت بہتر ہورہی ہے‘ مہنگائی میں مزید کمی سے ریلیف کی امید ہے‘ نواز شریف
لاہور(نمائندہ جسارت) سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ معیشت بہتر ہورہی ہے، مہنگائی میں مزید کمی سے ریلیف کی امید ہے۔نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے پنجاب اسمبلی کے ارکان نے ملاقات کی جس دوران گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ اللہ تعالی آسانی فرمارہا ہے اور معیشت بہتر ہوتی نظرآرہی ہے، پالیسی ریٹ میں کمی نے کاروباری برادری کا اعتماد بڑھایا ہے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ مہنگائی میں کمی ہوئی اور مزیدکمی سے عوام کو مزید ریلیف ملنے کی امید ہے، تعمیراتی کام پھر سے شروع ہوگئے ہیں، شہباز شریف کی محنت اور جاں فشانی کا عالمی مالیاتی ادارے بھی اعتراف کررہے ہیں، ترقی کا تسلسل نہ ٹوٹتا تو ملک خطے اور دنیا میں کہیں آگے ہوتا، عوام کو تکلیفیں نہ جھیلنا پڑتیں۔اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ قیادت، جماعت اورپنجاب کے عوام کا اعتماد بڑی ذمے داری ہے، نوازشریف اور شہبازشریف کی عوامی خدمت کے معیار پر پورا اترنا آسان نہیں۔